Results 1 to 5 of 5

Thread: ابھي اسلام کو بيس پنس ميں بيچنے لگا تھا

  1. #1
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Paris of East
    Posts
    10,491
    Mentioned
    13 Post(s)
    Tagged
    1617 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474854

    Default ابھي اسلام کو بيس پنس ميں بيچنے لگا تھا


    بسم اللہ الرحمٰن الرحيم
    السلامُ عليکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    سالوں پہلے کي بات ہے جب ايک امام مسجد صاحب روزگار کيلئے برطانيہ کے شہر لندن پُہنچے تو روازانہ گھر سے مسجد جانے کيلئے
    بس پر سوار ہونا اُنکا معمول بن گيا۔

    لندن پہنچنے کے ہفتوں بعد، لگے بندھے وقت اور ايک ہي روٹ پر بسوں ميں سفر کرتے ہوئے کئي بار ايسا ہوا کہ بس بھي وہي ہوتي تھي اور بس کا ڈرائيور بھي وہي ہوتا تھا۔

    ايک مرتبہ يہ امام صاحب بس پر سوار ہوئے، ڈرائيور کو کرايہ ديا اور باقي کے پيسے ليکر ايک نشست پر جا کر بيٹھ گئے۔ ڈرائيور کے ديئے ہوئے باقي کے پيسے جيب ميں ڈالنے سے قبل ديکھے تو پتہ چلا کہ بيس پنس زيادہ آگئے ہيں۔

    امام صاحب سوچ ميں پڑ گئے، پھر اپنے آپ سے کہا کہ يہ بيس پنس وہ اترتے ہوئے ڈرائيور کو واپس کر ديں گے کيونکہ يہ اُن کا حق نہيں بنتے۔ پھر ايک سوچ يہ بھي آئي کہ بھول جاؤ ان تھوڑے سے پيسوں کو، اتنے تھوڑے سے پيسوں کي کون پرواہ کرتا ہے!!!

    ٹرانسپورٹ کمپني ان بسوں کي کمائي سے لاکھوں پاؤنڈ کماتي بھي تو ہے، ان تھوڑے سے پيسوں سے اُن کي کمائي ميں کيا فرق پڑ جائے گا؟ اور ميں ان پيسوں کو اللہ کي طرف سے انعام سمجھ کر جيب ميں ڈالتا ہوں اور چپ ہي رہتا ہوں۔

    بس امام صاحب کے مطلوبہ سٹاپ پر رُکي تو امام صاحب نے اُترنے سے پہلے ڈرائيور کو بيس پنس واپس کرتے ہوئے کہا؛ يہ ليجيئے بيس پنس، لگتا ہے آپ نے غلطي سے مُجھے زيادہ دے ديئے ہيں۔

    ڈرائيور نے بيس پنس واپس ليتے ہوئے مُسکرا کر امام صاحب سے پوچھا؛کيا آپ اس علاقے کي مسجد کے نئے امام ہيں؟ ميں بہت عرصہ سے آپ کي مسجد ميں آ کر اسلام کے بارے ميں معلومات لينا چاہ رہا تھا۔ يہ بيس پنس ميں نے جان بوجھ کر تمہيں زيادہ ديئے تھے تاکہ تمہارا اس معمولي رقم کے بارے ميں رويہ پرکھ سکوں۔

    اور امام صاحب جيسے ہي بس سے نيچے اُترا، اُنہيں ايسے لگا جيسے اُنکي ٹانگوں سے جان نکل گئي ہے، گرنے سے بچنے کيلئے ايک کھمبے کا سہارا ليا، آسمان کي طرف منہ اُٹھا کر روتے ہوئے دُعا کي، يا اللہ مُجھے معاف کر دينا، ميں ابھي اسلام کو بيس پنس ميں بيچنے لگا تھا۔۔۔

    اور اسکے بعد۔۔

    ہو سکتا ہے کہ ہم کبھي بھي اپنے افعال پر لوگوں کے رد فعل کي پرواہ نہ کرتے ہوں۔

    مگر ياد رکھيئے کہ بعض اوقات لوگ صرف قرآن پڑھ کر اسلام کے بارے ميں جانتے ہيں۔

    يا غير مسلم ہم مسلمانوں کو ديکھ کر اسلام کا تصور باندھتے ہوں۔

    اس طرح تو ہم سب کو دوسروں کيلئے ايک اچھي مثال ہونا چاہيئے۔۔

    اور ہميشہ اپنے معاملات ميں سچے اور کھرے بھي۔۔

    صرف اتنا ہي ذہن ميں رکھ کر، کہيں کوئي ہمارے رويوں کے تعاقب ميں تو نہيں؟ اور ہمارے شخصي تصرف کو سب مسلمانوں کي مثال نہ سمجھ بيٹھے۔

    يا پھر اسلام کي تصوير ہمارے تصرفات اور رويئے کے مُطابق ذہن ميں نہ بٹھا لے!!!

  2. #2
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: ابھي اسلام کو بيس پنس ميں بيچنے لگا تھا





    Jazak ALLAH Khair Bhai
    Last edited by Mohammad Sajid; 06-05-2011 at 10:50 PM.

  3. #3
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Paris of East
    Posts
    10,491
    Mentioned
    13 Post(s)
    Tagged
    1617 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474854

    Default Re: ابھي اسلام کو بيس پنس ميں بيچنے لگا تھا

    Quote Originally Posted by Silent Tears View Post




    Jazak ALLAH Khair Bhai
    FEEBARAK ALLAH


  4. #4
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474884

    Default Re: ابھي اسلام کو بيس پنس ميں بيچنے لگا تھا

    JazakALLAH khair...

  5. #5
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Paris of East
    Posts
    10,491
    Mentioned
    13 Post(s)
    Tagged
    1617 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474854

    Default Re: ابھي اسلام کو بيس پنس ميں بيچنے لگا تھا

    Quote Originally Posted by *resham* View Post
    JazakALLAH khair...
    FEE BARAK ALLAH


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •