Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 10 of 11

Thread: Meri Maa Hamesha Sach Nahi Bolti

  1. #1
    Join Date
    Jul 2011
    Location
    Lahore-Pakistan
    Posts
    1,636
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    944 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474844

    snow Meri Maa Hamesha Sach Nahi Bolti

    میری ماں ہمیشہ سچ نہیں بولتی

    آٹھ بار میری ماں نے مجھ سے جھوٹ بولا۔ یہ کہانی میری پیدائش سے شروع ہوتی ہے۔ میں ایک بہت غریب فیملی کا اکلوتا بیٹا تھا۔ ہمارے پاس کھانے کو کچھ بھی نہ تھا اور اگر کبھی ہمیں کھانے کو کچھ مل جاتا تو امی اپنے حصے کا کھانا بھی مجھے دے دیتیں اور کہتیں " تم کھا لو مجھے بھوک نہیں ہے " یہ میری ماں کا پہلا جھوٹ تھا۔
    جب میں تھوڑا بڑا ہوا تو ماں گھر کا کام ختم کر کے قریبی جھیل پر مچھلیاں پکڑنے جاتی اور ایک دن اللہ کے کرم سے دو مچھلیاں پکڑ لیں تو انھیں جلدی جلدی پکایا اور میرے سامنے رکھ دیا۔ میں کھاتا جاتا اور جو کانٹے کے ساتھ تھوڑا لگا رہ جاتا اسے وہ کھاتی۔ یہ دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا ۔ میں نے دوسری مچھلی ماں کے سامنے رکھ دی ۔ اس نے واپس کر دی اور کہا " بیٹا تم کھا لو، تمھیں پتہ ہے نا مچھلی مجھے پسند نہیں ہے " یہ میری ماں کا دوسرا جھوٹ تھا۔
    جب میں سکول جانے کی عمر کا ہوا تو میری ماں نے ایک گارمنٹس کی فیکٹری کے لیے کام کرنا شروع کیا اور گھر گھر جا کر گارمنٹس بیچتی۔ سردی کی ایک رات جب بارش بھی زوروں پر تھی، میں ماں کا انتظار کر رہا تھا جو ابھی تک نہیں آئی تھی، میں انھیں ڈھونڈنے کے لیے آس پاس کی گلیوں میں نکل گیا۔ دیکھا تو وہ لوگوں کے دروازوں پر کھڑی سامان بیچ رہی تھی۔ میں نے کہا " ماں! اب بس بھی کرو، تھک گئی ہوگی، سردی بھی بہت ہے، ٹائم بھی بہت ہو گیا ہے، باقی کل کر لینا" تو ماں بولی، " بیٹا! میں بالکل نہیں تھکی " یہ میری ماں کا تیسرا جھوٹ تھا۔
    ایک روز میرا فائنل ایگزام تھا، اس نے ضد کی کہ وہ بھی میرے ساتھ چلے گی، میں اندر پیپر دے رہا تھا اور وہ باہر دھوپ کی تپش میں کھڑی میرے لیے دعا کر رہی تھی، میں باہر آیا تو اس نے مجھے اپنی آغوش میں لے لیا اور مجھے ٹھنڈا جوس دیا جو اس نے میرے لیے خریدا تھا، میں نے جوس کا ایک گھونٹ لیا اور ماں کے پسینے سے شرابور چہرے کی طرف دیکھا، میں نے جوس ان کی طرف بڑھا دیا تو وہ بولیں " نہیں بیٹا تم پیو، مجھے پیاس نہیں ہے " یہ میری ماں کا چوتھا جھوٹ تھا۔
    میرے باپ کی موت ہو گئی تو میری ماں کو اکیلے ہی زندگی گزارنی پڑی۔ زندگی اور مشکل ہو گئی۔ اکیلے گھر کا خرچ چلانا تھا۔ نوبت فاقوں تک آ گئی۔ میرا چچا ایک اچھا انسان تھا ۔ وہ ہمارے لیے کچھ نہ کچھ بھیج دیتا۔ جب ہمارے پڑوسیوں نے ہماری یہ حالت دیکھی تو میری ماں کو دوسری شادی کا مشورہ دیا کہ تم ابھی جوان ہو۔ مگر میری ماں نے کہا " نہیں مجھے سہارے کی ضرورت نہیں" یہ میری ماں کا پانچواں جھوٹ تھا۔
    جب میں نے گریجویشن مکمل کر لی تو مجھے ایک اچھی جاب مل گئی ۔ میں نے سوچا اب ماں کو آرام کرنا چاہیے اور گھر کا خرچ مجھے اٹھانا چاہیے۔ وہ بہت بوڑھی ہو گئی ہے۔ میں نے انھیں کام سے منع کیا اور اپنی تنخواہ میں سے ان کے لیے کچھ رقم مختص کر دی تو اس نے لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ " تم رکھ لو، میرے پاس ہیں، مجھے پیسوں کی ضرورت نہیں ہے " یہ ان کا چھٹا جھوٹ تھا۔
    میں نے جاب کے ساتھ اپنی پڑھائی بھی مکمل کر لی، تو میری تنخواہ بھی بڑھ گئی اور مجھے جرمنی میں کام کی آفر ہوئی۔ میں وہاں چلا گیا۔ سیٹل ہونے کے بعد انھیں اپنے پاس بلانے کے لیے فون کیا تو اس نے میری تنگی کے خیال سے منع کر دیا اور کہا کہ " مجھے باہر رہنے کی عادت نہیں ہے، میں نہیں رہ پاؤں گی " یہ میری ماں کا ساتواں جھوٹ تھا۔
    میری ماں بہت بوڑھی ہو گئی۔ انھیں کینسر ہو گیا۔ انھیں دیکھ بھال کے لیے کسی کی ضرورت تھی۔ میں سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اُن کے پاس پہنچ گیا۔ وہ بستر پر لیٹی ہوئی تھیں۔ مجھے دیکھ کر مسکرانے کی کوشش کی۔ میرا دل ان کی حالت پر خون کے آنسو رو رہا تھا۔ وہ بہت لاغر ہو گئی تھیں۔ میری آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔ تو وہ کہنے لگیں " مت رو بیٹا، میں ٹھیک ہوں، مجھے کوئی تکلیف نہیں ہو رہی " یہ میری ماں کا آٹھواں جھوٹ تھا اور پھر میری ماں نے ہمیشہ کے لیے آنکھیں بند کر لیں
    Last edited by Hidden words; 06-08-2012 at 09:05 PM.

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,506
    Mentioned
    1031 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Default Re: میری ماں ہمیشہ سچ نہیں بولتی

    woow

    welcome to sd

  3. #3
    Join Date
    Jul 2011
    Location
    Lahore-Pakistan
    Posts
    1,636
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    944 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474844

    Default Re: میری ماں ہمیشہ سچ نہیں بولتی

    Quote Originally Posted by sheem View Post
    woow

    welcome to sd
    thank you so much sheem

  4. #4
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default Re: میری ماں ہمیشہ سچ نہیں بولتی

    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  5. #5
    Join Date
    Jun 2011
    Location
    rawalpindi
    Age
    33
    Posts
    1,273
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    10 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429505

    Default Re: میری ماں ہمیشہ سچ نہیں بولتی

    good dear saghar,,,,,,,kahani to achi ha,,,,diction par tavajjo dain,,,,,

  6. #6
    Join Date
    May 2008
    Location
    Karachi
    Age
    34
    Posts
    8,519
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    274 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474854

    Default Re: میری ماں ہمیشہ سچ نہیں بولتی

    boht khobsurat sharing hai ..... !

    2dnmmf - Meri Maa Hamesha Sach Nahi Bolti

  7. #7
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Karachi
    Posts
    3,929
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1530 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474846

    Default Re: میری ماں ہمیشہ سچ نہیں بولتی

    I am speechless................

    Just want to salute All Mothers.......................
    1383466 1388375978065877 814058537 n zpsc25ba847 - Meri Maa Hamesha Sach Nahi Bolti

  8. #8
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    pakistan
    Posts
    1,238
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    338 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474845

    Default Re: میری ماں ہمیشہ سچ نہیں بولتی

    hmmmmmmmmmmmmmmmmmmm
    2j41pxv - Meri Maa Hamesha Sach Nahi Bolti

  9. #9
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Re: میری ماں ہمیشہ سچ نہیں بولتی

    Umdaaa





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  10. #10
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    Pakistan
    Age
    29
    Posts
    67
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    11 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default Re: میری ماں ہمیشہ سچ نہیں بولتی

    Really awesome!

    no words to express my feelings.....

    I also salute all Mothers..
    assasl1 - Meri Maa Hamesha Sach Nahi Bolti

Page 1 of 2 12 LastLast

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •