السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

حدیث:-

مسلمان کو گالی دینا بے دینی ہے اور قتل کرنا کفر ہے۔

بخاری راوی:- حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ

حدیث:-

مسلمان کو گالی دینے والا اس آدمی کی طرح ہے جو ہلاکت و بربادی کے قریب ہو

طبرانی:- راوی حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ

حدیث:-

آدمی کا اپنے والدین کو گالی دینا کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنھم نع عرض کیا۔

یا رسول اللہ! کیا کوئی اپنے ماں باپ کو بھی گالی دے سکتا ہے؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: " ہاں (وہ اسطرح کہ) آدمی کسی کے باپ کو گالی دے پھر وہ جواب میں اس کے ماں باپ کو گالی دے اس طرح گویا اس نے دوسرے کے ماں باپ کو گالی دے کر خود ہی اپنے ماں باپ کو گالی دلائی

مسلم راوی راوی حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ