Results 1 to 2 of 2

Thread: ramazan ke lamhat or behtareen ibadaat

  1. #1
    Join Date
    Jul 2011
    Location
    !N ur H3aRt
    Posts
    92
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    candel ramazan ke lamhat or behtareen ibadaat

    پہلی شب
    رمضان المبارک کے مہینہ کی پہلی شب کو نمازِ عشاءکے بعد ایک مرتبہ سورہ فتح پڑھنا ثوابِ عظیم حاصل کرنے کا باعث ہے۔ رمضان المبارک کی پہلی شب نماز تہجد کی ادائیگی کے بعد آسمان کی طرف چہرہ کر کے بارہ مرتبہ یہ دعا پڑھے تو بفضل باری تعالیٰ بہت سی نعمتیں حاصل ہوں گی۔ اللہ تعالیٰ خصوصی فضل و کرم نازل فرمائے گا۔ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الحَیُِّ لقَیُّومُ القَآئِمُ عَلٰی کُلِّ نَفسٍ بِمَا کَسَبَت

    شب قدر میں عبادت کا انعام
    حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور سرور کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب شب قدر آتی ہے تو جبرئیل علیہ السلام ملائکہ کی جماعت کے ساتھ آتے ہیں اور ہر اس بندہ کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں جو کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول رہتا ہے۔ پھر جب انہیں عید الفطر کا دن نصیب ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے ان بندوں پر اپنے فرشتوں کے سامنے اپنی خوشنودی کا اظہار کرتا ہے اور فرماتا ہے کہ اے میرے فرشتو! اس مزدور کی اُجرت کیا ہے جو اپنا کام پورا کر دے۔ فرشتے عرض کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب ! اس کی اجرت یہ ہے کہ اس کو پورا معاوضہ دیا جائے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے میرے فرشتو! میرے بندوں اور میری لونڈیوں نے ( میرے مقرر کئے ہوئے) فرض کو ادا کر دیا ہے اب وہ گھروں سے دعا کیلئے عید گاہ کی طرف نکلے ہیں‘ مجھے قسم ہے اپنی عزت کی‘ اپنے جلال ‘ اپنی بخشش و رحمت ‘ اپنی عظمت ِ شان اور اپنی رفعت ِ مکان کی کہ میں ان کی دعاﺅں کو قبول کروں گا۔ پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے میرے بندو! اپنے گھروں کو لوٹ جاﺅ میں نے تم کو بخش دیا اور تمہاری برائیوں کو نیکیوں میں تبدیل کر دیا۔ حضور سرور کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پس مسلمان واپس ہوتے ہیں عیدگاہ سے اس حال میں کہ ان کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ (بیہقی)

    شب قدر کی دعا
    حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے حضور سرور کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے پوچھا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ! اگر مجھے شب قدر معلوم ہو جائے تو میں اس میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یہ دعا پڑھو۔
    اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوّتُحِبُّ العَفوَ فَاعفُ عَنِِّی (ترمذی شریف)
    ترجمہ: ۔اے اللہ ! تو معاف کرنے والا ہے معاف کرنا تجھے پسند ہے پس تو معاف فرما دے۔

    اکیسویں شب
    رمضان المبارک کی اکیسویں رات کو اکیس مرتبہ سورہ قدر پڑھنے سے ثوابِ عظیم حاصل ہوتا ہے۔ رمضان المبارک کی اکیسویں رات کو دو نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورة القدر اور تین تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ سلام پھیرنے کے بعد ستر مرتبہ درُود پاک اور ستر مرتبہ استغفار پڑھے۔ بفضل باری تعالیٰ گناہوں کی معافی عطا ہو گی اور اللہ تعالیٰ اس رات کی برکات سے یہ نماز پڑھنے والے کو بخش دے گا۔ اکیسویں شب کو ہی چار رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورة الفاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورة القدر اور ایک مرتبہ سورة اخلاص پڑھے۔ سلام پھیرنے کے بعد ستر مرتبہ درُود پاک پڑھے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے فرشتے اس نماز کے پڑھنے والے کی مغفرت کیلئے دعا کریں گے۔

    تئیسویں شب
    رمضان المبارک کی تئیسویں رات کو نماز عشاءو نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد ایک مرتبہ سورة یاسین اور ایک مرتبہ سورة رحمن پڑھنا باعث برکت و فضیلت ہے۔ تئیسویں رات کو چار رکعت نفل نماز دو دور کعت اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورة الفاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورة القدر اور تین تین مرتبہ سورة اخلاص پڑھے۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد نہایت توجہ و یکسوئی کے ساتھ ستر مرتبہ درُودِ پاک پڑھے ۔بفضل باری تعالیٰ گناہوں کی معافی عطا ہو گی۔

    پچیسویں شب
    رمضان المبارک کی پچیسویں رات کو سات مرتبہ سورة فتح پڑھنا فضیلت و برکت کا باعث ہے۔ پچیسویں رات کو دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورة الفاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورة القدر اور پندرہ پندرہ مرتبہ سورة اخلاص پڑھے۔ نماز سے فراغت کے بعد ستر مرتبہ دوسرا کلمہ پڑھے۔ گناہوں سے معافی عطا ہو گی۔

    ستائیسویں شب
    حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے رمضان المبارک کے مہینہ کی ستائیسویں رات صبح ہونے تک عبادت میں گزاری وہ مجھے رمضان المبارک کی تمام راتوں کی عبادت سے زیادہ پسند ہے۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کی اے ابا جان ! وہ ضعیف مرد اور عورتیں کیا کریں جو قیام پر قدرت نہیں رکھتے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کیا وہ تکیے نہیں رکھ سکتے جن کا سہارا لیں اور اس رات کے لمحات میں سے کچھ لمحات بیٹھ کر گزاریں اور اللہ تعالیٰ سے دعا مانگیں‘ لیکن یہ بات اپنی امت کے تمام ماہ رمضان کو قیام میں گزارنے سے زیادہ محبوب ہے۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے شب قدر جاگ کر گزاری اور اس میں دو رکعت (نفل) نماز ادا کی تو اللہ تعالیٰ نے اسے بخش دیا ہے۔ اسے اپنی رحمت میں جگہ دیتا ہے اور جبرئیل علیہ السلام اس پر اپنے پَر پھیرتے ہیں اور جس پر جبرئیل علیہ السلام نے اپنے پَر پھیریں وہ جنت میں داخل ہوگا۔ رمضان المبارک کی ستائیسویں رات کو جو کوئی دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورة الفاتحہ کے بعد سات سات مرتبہ سورة اخلاص پڑھے۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد ستر مرتبہ یہ تسبیح پڑھے۔ اَستَغفِرُ اللّٰہَ العَظِیمَ الَّذِی لَآاِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الحَیُّ القَیُّومُ وَ اَتُوبُ اِلَیہِo
    تو انشاءاللہ تعالیٰ اس کے ماں باپ اور اس کے گناہوں کی بخشش ہو جائے گی۔ پروردگار عالم اس کے والدین کی مغفرت فرمائے گا اور اسے جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے گا اس کے علاوہ اس نماز کے پڑھنے والے کو نیکی کے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے گا۔ جو کوئی رمضان المبارک کی ستائیسویں شب چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورة قدر اور پچاس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور پھر نماز سے فارغ ہونے کے بعد بارگاہِ الٰہی میں سجدہ ریز ہو کر نہایت یکسوئی کے ساتھ دعا مانگے ‘جو بھی جائز حاجت ہو گی انشاءاللہ تعالیٰ پوری ہوگی۔رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو جو کوئی ساتوں حم والی سورتیں پڑھے تو انشاءاللہ تعالیٰ اسے گناہوں کی معافی عطا ہو گی۔ جو کوئی رمضا ن المبارک کی ستائیسویں شب کو دو دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورہ الم نشرح اور تین تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور سلام پھیرنے کے بعد ستائیس مرتبہ سورہ القدر پڑھے تو انشاءاللہ تعالیٰ اسے ثوابِ عظیم حاصل ہوگا۔

    اُنتیسویں شب
    جو کوئی رمضان المبارک کی اُنتیسویں رات کو سات مرتبہ سورہ الواقعہ پڑھے تو بفضل باری تعالیٰ اس کے رزق میں خوب اضافہ ہوگا۔ رمضان کی اُنتیسویں رات کو جو کوئی چار رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورہ القدر اور تین تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد ستر مرتبہ سورہ الم نشرح پڑھے تو انشاءاللہ تعالیٰ اُسے ایمان کی سلامتی اور ایما ن کی مضبوطی عطا ہو گی۔



  2. #2
    Join Date
    Jul 2011
    Location
    Karachi Pakistan
    Posts
    13,592
    Mentioned
    62 Post(s)
    Tagged
    7109 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474856

    Default Re: ramazan ke lamhat or behtareen ibadaat

    Jazak Allah bohat he achi post ki hia dost ap ne Allah ap ko as ka Ajar de Ameenn

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •