Results 1 to 1 of 1

Thread: ~ black circles ~

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    manchester
    Age
    32
    Posts
    11,319
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    49 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474857

    Thumbs up ~ black circles ~

    سياہ حلقے

    آنکھوں کے ارد گرد سياہ حلقے ڈارک سرکل اور جھرياں پڑجانے سے حسين و جميل چہرے اور جھيل جيسي گہري آنکھوں کي دلکشي ماند پڑ جاتي ہے، آنکھوں کے اوپر اور نيچے کي جلد چہرے کے دوسرے حصوں کے برعکس کافي پتلي اور نازک ہوتي ہے، آنکھوں کے نيچے موئسچرائزار گلينڈز نہيں ہوتے ، اس لئے اس حصے پر عمر، تناؤ اور لاپروائي کا اثر فوري پڑتا ہے۔
    سياہ حلقے پيدا ہونے کي وجوہات۔

    جسم ميں خون کي کمي، ٹھيک غذا کا نہ ملنا، بے خوابي، ڈائٹنگ، قبض، تکان، نيند، پوري نہ ہونا دير رات تک جاگنا، زيادہ مباشرت ، ذہني تنائو، پريشاني، طاقت سے زيادہ جسماني محنت کرنا، کم روشني ميں کام کرنا يا پڑھنا، لمبي بيماري، اينٹي بائيوٹک دوائيوں کا زيادہ اور باقاعدہ استعمال کرنا، گہرا ميک اپ کرنا، تمباکو نوشي يا منشيات کا استعمال کرنا اور موروثي وجوہات وغيرہ سے آنکھوں کے نيچے ڈارک سرکل يعني سياہ حلقے پيدا ہوجاتے ھيں، کسي کسي عورت کو زچگي کے بعد ہار مونز کي گڑ بڑ کے باعث بھي سياہ حلقوں کا مئسلہ پيدا ہوتا جاتا ہے۔
    ان باتوں پر توجہ ديں۔

    arrow left - ~ black circles ~ آنکھوں کي خوبصورتي اور تندرستي کے لئے، کم سے کم آٹھ گھنٹے ذرور سونا چاھئيے، اس لئے نيند پوري ليں۔
    arrow left - ~ black circles ~ زيادہ تيز ياکم روشني ميں لکھائي پڑھائي يا دوسرا کوئي کام نہ کريں۔
    زيادہ دير تک لگاتار ٹي وي ديکھنے سے آنکھوں کي خوبصورتي اور تندرستي پر اثر پڑتا ہے۔
    arrow left - ~ black circles ~ دھول، دھوپ، دھواں، تيز روشني اور گھٹيا بيوٹي کاسميٹکس وغيرہ سےآنکھوں کو بچائيں۔
    arrow left - ~ black circles ~ ليٹ کر يا جھک کر کتاب نہ پڑھيں، اس سے آنکھيں متاثر ہوتي ھيں، ہميشہ ريٹھ کي ھڈي کو سيدھا رکھ کر کتاب پڑھيں، ريڑھ کي ہڈي کو سيدھا رکھنے کے لئے کرسي پر سيدھا بيٹھيں، زيادہ نزديک يا زيادہ فا㸕 ٹرين يں کتاب نہ پڑھيں۔
    arrow left - ~ black circles ~ زيادہ تشدد، بھيا نک اور تناؤ والي فليميں نہ ديکھيں، يہ انکھوں پر برا اثر ڈالتي ھيں۔
    arrow left - ~ black circles ~ پريشاني، ذہني تناؤ اور غصے سے بچيں، يہ بھي آنکھوں کي خوبصورتي کو ختم کرتا ہے۔
    arrow left - ~ black circles ~تمباکو نوشي آنکھوں کي خوبصورتي کيلئے نقصان دھ ہوتي ھيں، لگاتار تمباکو نوشی سے آنکھوں کے نيچے جھرياں اور سياھ پن آجاتاہے۔
    arrow left - ~ black circles ~ اليکڑک ھئير ڈرائر کا لگاتار استعمال کرنے سے اور بار بار خضاب لگانے سے آنکھوں کي خوبصورتي ختم ہوتي ہے۔
    arrow left - ~ black circles ~ خوشي يا غمي ميں آنسوؤں کو روکيں نہيں بہہ جانے ديں، آنسوں کو روکنے سے آنکھوں کي جوبصورتي ختم ہوجاتے ہے۔
    arrow left - ~ black circles ~ دن بھر ميں آٹھ دس گلاس پاني ضرور پئيں، پاني جسم کي گندگي کو صاف کرتا ہے اور اندروني خلئيوں کي نمي قائم رکھتا ہے۔
    arrow left - ~ black circles ~ لگاتار فاوہ يا ڈائٹنگ کرنے سے آنکھوں کي خوبصورتي ماند پڑجاتے ہے۔
    arrow left - ~ black circles ~ آنکھوں کے ارد گرد گہرا ميک اپ نہ کريں اس سے آنکھوں کي اردگرد کي ملائم جلد کے مسام بند ہوجاتے ھيں، جس سے جلد کو مطلوبہ مقدار ميں غذا اور آکسيجن نہيں مل پاتي۔
    arrow left - ~ black circles ~ آنکھوں کے نيچے کيجلد کافي نازک ہوتي ہے، اس لئے آنکھوں کے نيچے مساج نہ کرائيں، مساج کرنے سے وہاں کي جلد ڈھيلي ہوجاتي ہے۔
    سياہ حلقے يعني ڈارک سرکل دور کرنے کے نسخے۔


    arrow left - ~ black circles ~ آلو کو پيس کر پتلے کپڑے ميں رکھ کر پوٹلي بناليں، اسے آنکھوں کے نيچے ہلکے ہاتھوں سے مليں، آلو ميں، پايا جانيوالا اينزائم سياہ حلقوں کو دور کرتا ہے، يہ نسخہ باقاعدگي سے استعمال کرسکتے ھيں۔
    arrow left - ~ black circles ~ ايک چمچع عرق گلاب، ايک چمچع ککڑي کا رس اچھي طرح ملاليں، اسے روئي کے ٹکڑے سے آنکھيں کے نيچے لگائيں، عرق گلاب اور ککڑي ميں پائے جانيوالا عناصر کيلشيم، فاسورس، آئرن، ميگنيشيم، وٹامن سي، وٹامن اي، وغيرہ، عناصر ڈارک سرکل کو دور کر ديتے ھيں، اور جلد کو غذائيت دے کر آنکھوں کو خوبصورت بناتے ھيں۔
    arrow left - ~ black circles ~ ايک چمچع کھيرے کا رس، چار بوند شہد، چار بوند آلو کا رس، چار بوند بادام کا تيل ان سب کو اچھي طرح ملاليں، روئي کے ٹکڑے سے آنکھوں کے سياہ حلقوں پر لگائيں، يہ نسخہ ڈارک سرکل دورکرنے کے لئے کافي مفيد ہوتا ہے، کھيرا، شہد، آلو،اور بادام ميں پائے جانے والے عناصر ڈارک سرکل کو دور کرتے ھيں۔
    arrow left - ~ black circles ~ پودينے کے نرم پتوں کو باريک پيس ليں، اس پيسٹ کو آنکھوں کے ڈارک سرکل پر لگائيں، پودينے کے پتوں ميں زيادہ مودار ميں کيلشيم، فاسفورس، آئرن، وٹامن اے، عناصر پائے جاتے ھيں، يہ نسخہ روزانہ استعمال کرنے سے ڈارک سرکل کا مسئلہ ختم ہوجاتا ہے۔
    arrow left - ~ black circles ~ رات کو ايک بادام دودہ ميں بگھوديں، صبح اٹھ کر بادام کوپيس ليں، اسے آنکھوں کے ساہ حلقوں پر لگائيں، خشک ہوجانے پر پاني سے دہو کر صاف کرديں، بادام ميں پروٹين، وٹامن، معدني عناصر، کيلشيم ، ميگنيشيم آئرن، فارسفورس وغيرہ مطلوبہ مقدار ميں پائے جاتے ھيں، جو جلد کے سياہ پن کو پليج کرکے صاف کرديتے ھيں، يہ نسخہ روزانہ استعمالکرنے سے سيا حلقوں کا مسئلہ پيدا نہيں ہوتا۔

    arrow left - ~ black circles ~ کھيرے کو کوٹ کر گھسانے سے جو جھاگ نکلتي ہے۔اس جھاگ کو سياہ حلقے دور ہوجاتے ھيں، اس جھاگ ميں ہر طرح کا اينزائم پايا جاتا ہے جو سياہ پن کو دور کرتا ہے۔
    arrow left - ~ black circles ~ تلسي کے پتوں کو اچھي طرح پيس کر آنکھوں کے نيچے لگائيں، پندرہ منٹ کے بعد ٹھنڈے پاني سے صاف کرديں، تلسي کے پتوں ميں پائےجانے والے عناصر ڈارک سرکل کو دور کرنے ميں مددگار ثابت ہوتے ھيں، اسے باقاعدگي سے استعمال کر سکتے ھيں۔
    arrow left - ~ black circles ~ ايک چمچع ٹماٹر کے رس ميں دو بوند ليموں کا رس ملا کر ڈارک سرکل لگائيں، دس منٹ کے بعد ٹھنڈے پاني سے صاف کرديں، ٹماٹر اور ليموں ميں وٹامن اے، سي کيلشئيم ، فاسفورس، آئرن وغيرہ عناصر پائے جاتے ھيں، ٹماٹر ميں پايا جانے والا لائيکو پن نامي عنصر فري ريڈيکلز کو دور کرتا ہے، جلد ميں نکھار پيدا کرتا، اور سياہ پن کو دور کرتا ہے، يہ نسخہ بھي روزانہ استعمال کرسکتے ھيں۔
    arrow left - ~ black circles ~ آدھا چمچع شہد ميں دو تين بوند سنگترے کا رس ملا کر سياہ حلقوں پر لگائيں، دس پندرہ منٹ بعد پاني سے صاف کر ليں، شہد اور سنگترے ميں پائے جانے والے عناصر سياہ حلقوں کو دورکرنے ميں مدد کرتے ھيں، اور جلد کو صاف کرتے ھيں، يہ نسخہ روزانہ استعمال کريں، سنگترے نہ ملنے پر ليموں کا رس ملايا جاسکتا ہے

    ۔تھکي آنکھوں کا علاج۔

    arrow left - ~ black circles ~ آنکھيں تھکي ہو محسوس ہونے پر آنکھيں بند کرکے کچھ دير کے لئے ليٹ جائيں، اس سے آنکھوں کے ٹشوز اور خلئيوں کو آرام ملے گا اور آنکھوں کي تکان دور ہوگي۔
    arrow left - ~ black circles ~ گرميوں کے دنوں ميں آنکھيں تھکي ھونے پر برف کے ٹکڑے کو کسي کپڑے ميں لے کر آنکھوں پر رکھ ليں، اس سے آنکھوں کي سرخي دور ہوگي، برف آنکھوں کي جلد اور پٹھوں ميں سکڑن پيدا کرکے دوران خون تيز کرتي ہے، جس سے آنکھوں کي تکان دور ہو جاتي ہے۔
    arrow left - ~ black circles ~ روئي کے ٹکڑے ميں عرق گلاب لے کر تھکي ہوئي آنکھوں پر رکھيں، پانچ دس منٹ تک اطمينان سے ليٹ جائيں، اس سے تھکي آنکھوں کو کافي راحت ملے گي، عرق گلاب ميں پائے جانے والے عناصر آنکھوں کي تکان دورکرنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کو توانائي بھي ديتے ھيں۔
    arrow left - ~ black circles ~ کھيرے کو گول کاٹ کر تھکي ہوئي آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کو راحت ملتي ہے، کھيرے ميں پائے جانے والے عناصر آنکھوں کي تکان کو فوري دور کرديتے ھيں، يہ آنکھوں کي جلد کے لئے بھي کافي مفيد ہوتا ہے۔
    Last edited by ~*zaib*~; 06-10-2011 at 06:31 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •