Results 1 to 2 of 2

Thread: محبت اوس کی صورت

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default محبت اوس کی صورت

    محبت اوس کی صورت
    پیاسی پنکھڑی کے ہونٹ کو سیراب کرتی ہے
    گلوں کی آستینوں میں انوکھے رنگ بھرتی ہے
    سحر کے جھٹپٹے میں گنگناتی ، مسکراتی ، جگمگاتی ہے
    محبت کے دنوں میں دشت بھی محسوس ہوتا ہے
    کسی فردوس کی صورت
    محبت اوس کی صورت ۔ ۔ ۔

    محبت ابر کی صورت
    دلوں کی سرزمیں پر گھر کی آتی اور برستی ہے
    چمن کا ذرا ذرا جھومتا ہے مسکراتا ہے
    ازل کی بے نمو مٹی میں سبزا سر اٹھاتا ہے
    محبت ان کو بھی آباد اور شاداب کرتی ہے
    جو دل ہیں قبر کی صورت
    محبت ابر کی صورت ۔ ۔ ۔

    محبت آگ کی صورت
    بجھے سینوں میں جلتی ہے تو دل بیدار ہوتے ہیں
    محبت کی تپش میں کچھ عجب اسرار ہوتے ہیں
    کہ جتنا یہ بڑھکتی ہے عروس جاں مہکتی ہے
    دلوں کے ساحلوں پہ جمع ہوتی اور بکھرتی ہے
    محبت جھاگ کی صورت
    محبت آگ کی صورت ۔ ۔ ۔

    محبت خواب کی صورت
    نگاہوں میں اترتی ہے کسی مہتاب کی صورت
    ستارے آرزو کے اس طرح سے جگمگاتے ہیں
    کہ پہچانی نہیں جاتی دل بے تاب کی صورت
    محبت کے شجر پہ خواب کے پنچھی اترتے ہیں
    تو شاخیں جاگ اٹھتی ہیں
    تھکے ہارے ستارے جب زمیں سے بات کرتے ہیں
    تو کب کی منتظر آنکھوں میں
    شمعیں جاگ اٹھتی ہیں
    محبت ان میں جلتی ہے چراغ آب کی صورت
    محبت خواب کی صورت ۔ ۔ ۔

    محبت درد کی صورت
    گزشتہ موسموں کا استعارہ بن کے رہتی ہے
    شب ہائے ہجر میں روشن ستارہ بن کے رہتی ہے
    منڈیروں پر چراغوں کی لوئیں جب ٹھٹھرتی ہیں
    نگر میں نا امیدی کی ہوائیں جب سسرتی ہیں
    گلی میں جب کوئی آہٹ کوئی سایہ نہیں رہتا
    دکھی دل کے لیے جب کوئی بھی دھوکہ نہیں رہتا
    غموں کے بوجھ سے جب ٹوٹنے لگتے ہیں شانے تو
    یہ ان پر ہاتھ رکھتی ہے کسی ھمدرد کی صورت
    محبت درد کی صورت ۔ ۔ ۔

    گزر جاتے ہیں جب سارے قافلے دل کی بستی سے
    فضا میں تیرتی ہے دیر تک
    یہ گرد کی صورت
    محبت درد کی صورت ۔ ۔ ۔





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    836 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1180
    Rep Power
    21474971

    Default Re: محبت اوس کی صورت

    V nice
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •