Results 1 to 3 of 3

Thread: ہمیں اپنے گھر سے چلے ہوئے سرِ راہ عمر گزر گئی

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default ہمیں اپنے گھر سے چلے ہوئے سرِ راہ عمر گزر گئی


    مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا، سرِ بزم رات یہ کیا ہوا
    مری آنکھ کیسے چھلک گئی، مجھے رنج ہے یہ برا ہوا

    مری زندگی کے چراغ کا یہ مزاج کوئی نیا نہیں
    ابھی روشنی ابھی تیرگی، نہ جلا ہوا نہ بجھا ہوا

    مجھے جو بھی دشمنِ جاں ملا وہی پختہ کارِ جفا ملا
    نہ کسی کی ضرب غلط پڑی، نہ کسی کا تیر خطا ہوا

    مجھے آپ کیوں نہ سمجھ سکے یہ خود اپنے دل ہی سے پوچھیے
    مری داستانِ حیات کا تو ورق ورق ہے کھلا ہوا

    جو نظر بچا کے گزر گئے مرے سامنے سے ابھی ابھی
    یہ مرے ہی شہر کے لوگ تھے مرے گھر سے گھر ہے ملا ہوا

    ہمیں اس کا کوئی بھی حق نہیں کہ شریکِ بزمِ خلوص ہوں
    نہ ہمارے پاس نقاب ہے نہ کچھ آستیں میں چھپا ہوا

    مرے ایک گوشہ فکر میں، میری زندگی سے عزیز تر
    مرا ایک ایسا بھی دوست ہے جو کبھی ملا نہ جدا ہوا

    مجھے ایک گلی میں پڑا ہوا کسی بدنصیب کا خط ملا
    کہیں خونِ دل سے لکھا ہوا، کہیں آنسوؤں سے مٹاہوا

    مجھے ہم سفر بھی ملا کوئی تو شکستہ حال مری طرح
    کئی منزلوں کا تھکا ہوا، کہیں راستے میں لٹا ہوا

    ہمیں اپنے گھر سے چلے ہوئے سرِ راہ عمر گزر گئی
    کوئی جستجو کا صلہ ملا، نہ سفر کا حق ہی ادا ہوا





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default Re: ہمیں اپنے گھر سے چلے ہوئے سرِ راہ عمر گزر گئی

    Nice



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - ہمیں اپنے گھر سے چلے ہوئے سرِ راہ عمر گزر گئی

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











  3. #3
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474884

    Default Re: ہمیں اپنے گھر سے چلے ہوئے سرِ راہ عمر گزر گئی

    بہت خو ب

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •