Results 1 to 2 of 2

Thread: chicken haleem

  1. #1
    Join Date
    Jul 2009
    Location
    family ka sath
    Posts
    3,189
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    31 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474848

    Default chicken haleem

    10n5pv6 - chicken haleem


    chicken haleem
    اجزاء۔۔
    گندم کا گیہُوں ،،،،ایک پاؤ
    دال چنا ،،،،آدھا پاؤ
    دال مُونگ دُھلی ہُوئ،،،،
    دال ماش دُھلی ہُوئ،،،
    دال مسُور،،،اور چاول ایک ایک چھٹانک،،،
    چِکن ایک کِلو،،،،
    پیاز،،،ڈیڑھ پاؤ
    لہسن ،،ایک چھٹانک
    ادرک،،،،ایک چھٹانک
    نمک،،سُرخ مِرچ ہلدی حسبِ ذائِقہ
    ہرا دھینا،،پودینہ ہری مِرچ اور گرم مصالحہ حسبِ ضرُورت،،،
    چِکن حلیم
    ترکیب،،،
    گیہُوں کو ایک دیگچی میں گلنے کے مُطابق پانی اور نمک ڈال کر چڑھا دیں،،،دالیں دھو کر بِھگو دیں چاول بھی دھو کر بِھگو دیں جب گیہُوں ادھ پکے ہو جائیں تو اِسمیں دال اور چاول ڈال دیں پِھر ادرک کاٹ کر ڈال دیں اور تھوڑی سُرخ مِرچ بھی شامِل کر دیں اور بِالکُل ہلکی آنچ پر پکنے دیں گرم مصالحہ باریک پیس لیں لہسن اور آدھی پیاز میں نمک سُرخ مِرچ اور ہلدی مِلا کر باریک پیس لیں سُوکھا دھنیا اور سفید زیرہ بھی پیس کر اِس میں مِلا دیں،،،
    اب باقی آدھی پیاز گھی میں سُرخ کریں اور گوشت ڈالکر بُھون لیں پِھر سب پِسا ہُوا مصالحہ ڈال دیں اور جب گھی الگ نظر آنے لگے تو اب اِس میں سب دالیں پکی ہُوئ شامِل کر دیں اور دم پر پکنے کے لِئے لگا دیں،،
    آدھے گھنٹے کے بعد دیکھیں کہ کیا حالات ہیں اب سب کُچھ اچھی طرح مِکس کر کے خُوب گھوٹ لیں ،،
    ڈِش میں نِکال کر ہرا دھنیا ،پودینہ اور ہری مِرچ اپنی پسند کے مُطابق کاٹ کرڈالیں اور اُوپر سے پیاز کا بگھار لگا دیں اور لیموں ڈال کر نوش کریں،،،
    bx7np - chicken haleem

  2. #2
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    sialkot
    Age
    29
    Posts
    6,275
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    37 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474850

    Default Re: chicken haleem

    haye muje kio banan kar de
    [IMG]
    kaname and Yuuki - chicken haleem
    [/IMG]

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •