Results 1 to 6 of 6

Thread: اور یہ سفاک مسیحا میرے قبضے میں نہیں

  1. #1
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    snow اور یہ سفاک مسیحا میرے قبضے میں نہیں


    گر مجھے اس کا یقیں ہو مرے ہمدم، مرے دوست
    گر مجھے اس کا یقیں ہو کہ ترے دل کی شکن
    تیری آنکھوں کی اُداسی، ترے سینے کی جلن
    میری دلجوئی، مرے پیار سے مٹ جائے گی
    گر مرا حرفِ تسّلی وہ دوا ہو جس سے
    جی اُٹھے پھر سے ترا اُجڑا ہوا بےنور دماغ
    تیری پیشانی سے دھل جائیں یہ تذلیل کے داغ
    تری بیمار جوانی کو شفا ہو جائے
    گر مجھے اس کا یقیں ہو مرے ہمدم، مرے دوست!
    روز وشب شام و سحر میں تجھے بہلاتا رہوں
    میں تجھے گیت سناتا رہوں ہلکے، شیریں
    آبشاروں کے، بہاروں کے، چمن زاروں کے گیت
    آمدِ صبح کے، مہتاب کے، سیاروں کے گیت
    تجھ سے میں حُسن و محّبت کی حکایات کہوں
    کیسے مغرور حسیناؤں کے برفاب سے جسم
    گرم ہاتھوں کی حرارت میں پگھل جاتے ہیں
    کیسے اک چہرے کے ٹھہرے ہوئے مانوس نقوش
    دیکھتے دیکھتے یک لخت بدل جاتے ہیں
    کس طرح عارضِ محبوب کا شفاف بلور
    یک بیک بادہِ احمر سے دہک جاتا ہے
    کیسے گلچیں کے لئے جھلکتی ہے خود شاخِ گلاب
    کس طرح رات کا ایوان مہک جاتا ہے
    یونہی گاتا رہوں، گاتا رہوں تیری خاطر
    گیت بناتا رہوں بیٹھا رہوں تیری خاطر
    یہ مرے گیت ترے دکھ کا مداوا ہی نہیں
    نغمہِ جراح نہیں، مونس و غم خوار سہی
    گیت نشتر تو نہیں، مرہمِ آزاد سہی
    ترے آزاد کا چارہ نہیں، نشتر کے سوا
    اور یہ سفاک مسیحا میرے قبضے میں نہیں
    اس جہاں کے کسی ذی روح کے قبضے میں نہیں
    ہاں مگر تیرے سوا، تیرے سوا، تیرے سوا

    فیض احمد فیض



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - اور یہ سفاک مسیحا میرے قبضے میں نہیں

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











  2. #2
    Join Date
    Apr 2011
    Location
    tanhao main
    Posts
    6,644
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1009 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474849

    Default Re: اور یہ سفاک مسیحا میرے قبضے میں نہیں

    gud
    Bgxof - اور یہ سفاک مسیحا میرے قبضے میں نہیں


  3. #3
    Join Date
    Jun 2011
    Location
    China
    Posts
    4,833
    Mentioned
    29 Post(s)
    Tagged
    9237 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474847

    Default Re: اور یہ سفاک مسیحا میرے قبضے میں نہیں

    zabardast ji
    Zindagi tu apnay he qadmun pe chalti hay Faraz
    Auron k Sahary tu Janazy utha kartay hain

  4. #4
    Join Date
    Aug 2008
    Location
    ~Near to Heart~
    Age
    28
    Posts
    78,521
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    2881 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474924

    Default Re: اور یہ سفاک مسیحا میرے قبضے میں نہیں

    2112kjd - اور یہ سفاک مسیحا میرے قبضے میں نہیں

  5. #5
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Re: اور یہ سفاک مسیحا میرے قبضے میں نہیں

    nice





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  6. #6
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default Re: اور یہ سفاک مسیحا میرے قبضے میں نہیں

    my fav
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - اور یہ سفاک مسیحا میرے قبضے میں نہیں

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •