Results 1 to 3 of 3

Thread: ’توبہ کی فضیلت‘

  1. #1
    Join Date
    Apr 2011
    Location
    tanhao main
    Posts
    6,644
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1009 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474849

    Default ’توبہ کی فضیلت‘

    م

    ’’توبہ کی فضیلت‘‘

    سیدنا اغر بن یسار مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

    ’’اے لوگو!اللہ کی طرف رجوع کرو اور اسی سے مغفرت مانگو،میں بھی ہر روز سو مرتبہ اسکی طرف رجوع کرتا ہوں‘‘
    حوالہ:مسلم،کتاب الذکر و الدعاء،باب استحباب الاستغفار و الا ستکثار منہ:۲۷۰۲

    سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا :

    ’’اللہ کی قسم!میں ایک دن میں ستر سے زیادہ مرتبہ اللہ سے توبہ اور استغفار کرتا ہوں‘‘
    حوالہ:بخاری کتاب الدعوات،باب استغفار النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فی الیوم و اللیلۃ:۶۳۰۷

    خادم رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدنا ابو حمزہ انس بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

    ’’اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ پر اس آدمی سے بھی زیادہ خوش ہوتے ہیںجس کی سواری جنگل میں گم ہونے کے بعد مل گئی ہو(جتنی خوشی اسے ہو گی اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والے سے اس سے بھی زیادہ خوش ہوتے ہیں)‘
    ‘بخاری کتاب الدعوات،باب التوبۃ:۶۳۰۹

    مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

    ’’اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ پر جب وہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے،اس آدمی سے بھی زیادہ خوش ہوتے ہیں جس کی سواری جنگل میں گم ہو گئی،جس پر اس آدمی کے کھانے پینے کا سامان تھا،سو وہ اس سے ناامید ہو گیاپھر مایوسی اور نا امیدی کی حالت میں ایک درخت کے سائے تلے لیٹ گیا۔پس جب وہ اس پریشانی میں مبتلا تھاتو ناگہاں اسکی سواری اس کے قریب آکھڑی ہوئی،اس نے سواری کی لگام تھام لی،پھر اس نے فرطِ مسرت سے اس طرح کہہ دیا:’’اے اللہ!تو میرا بندہ ہے اسر میں تیرا رب ہوں۔‘‘اس نے بہت زیادہ خوشی کی وجہ سے غلطی کی(یعنی الٹ کہہ دیا)۔‘‘
    مسلم کتاب التوبہ،باب فی الحض توبہ:۲۷۴۷

    سیدنا ابو موسیٰ عبداللہ بن قیس اشعری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
    ’’اللہ تعالیٰ رات کو اپنا ہاتھ پھیلا دیتا ہے تاکہ دن کا گناہگار توبہ کر لے اور دن کو اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ رات کا گناہگار توبہ کرلے اور یہ اس وقت تک رہے گا جب تک سورج مغرب کی جانب سے طلوع نہ ہو۔‘‘مسلم کتاب توبہ،باب قولہ التوبہ من الذنوب:

  2. #2
    Join Date
    Jul 2011
    Location
    Karachi Pakistan
    Posts
    13,592
    Mentioned
    62 Post(s)
    Tagged
    7109 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474856

    Default Re: ’توبہ کی فضیلت‘

    JazakAllah

  3. #3
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    Kallar Syedan
    Age
    29
    Posts
    1,928
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    0

    Default Re: ’توبہ کی فضیلت‘

    Jazzak Allah.....

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •