Results 1 to 3 of 3

Thread: دعا عبادت ہ

  1. #1
    Join Date
    Apr 2011
    Location
    tanhao main
    Posts
    6,644
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1009 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474849

    Default دعا عبادت ہ



    اے میرے رب! میں تجھ سے دعا مانگ کر کبھی بھی نامراد نہیں ہوا (سورۃ مریم :14)

    دعا عبادت ہے

    حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا: دعا ہی عبادت ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پرھی "تمہارا رب کہتا ہے مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا قبول کروں گا"- اسے احمد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔

    دعا اللہ کے نزدیک بڑی عظمت والا عمل ہے

    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " اللہ کے نزدیک دعا سے زیادہ عظمت والا عمل کوئی نہیں"۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔

    دعا سے تقدیر بدل جاتی ہے

    حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا" تقدیر کو دعا کے علاوہ کوئی چيز نہیں بدل سکتی اور عمر میں نیکی کے علاوہ کوئی چيز اضافہ نہیں کرسکتی"۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔

    اللہ تعالی جسے اپنی رحمت سے نوازا چاہتے ہیں اسے دعا کی توفیق عنایت فرمادیتے ہیں

    حضرت عبد اللہ ابن عمررضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس شخص کے لیے دعا کا دروازہ کھولا گیا (یعنی دعا کی توفیق دی گئی) اس کے لیے گویا رحمت کے دروازے کھول دیے گئے اور جوچيز اللہ سے مانگی جاتی ہے ان میں سب سے زیادہ اللہ کے نزدیک پسندیدہ عافیت ہے"۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ (صحیح)

    دعا کرنے والے کو اللہ کبھی محروم نہیں رکھتے

    حصرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تمہارا ربّ بڑا حیا کرنے والا اور سخی ہے جب بندہ اس کے حضور ہاتھ اٹھاتا ہے تو انہیں خالی لوٹاتے ہوئے شرم آتی ہے"- اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ (صحیح)

  2. #2
    Join Date
    Jul 2011
    Location
    Karachi Pakistan
    Posts
    13,592
    Mentioned
    62 Post(s)
    Tagged
    7109 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474856

    Default Re: دعا عبادت ہ

    JazakAllah

  3. #3
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    Kallar Syedan
    Age
    29
    Posts
    1,928
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    0

    Default Re: دعا عبادت ہ

    Jazzak Allah.....

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •