Results 1 to 2 of 2

Thread: بھنور، برہم ہواہیں، گم کنارہ کیا بنے گا

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default بھنور، برہم ہواہیں، گم کنارہ کیا بنے گا

    بھنور، برہم ہواہیں، گم کنارہ کیا بنے گا
    دریدہ بادباں اپنا سہارا کیا بنے گا

    بڑوں پر منکشف تھی سہل انگاری ہماری
    ہمیں اجداد کہتے تھے تمھارا کیا بنے گا

    ابھی سے خال و خد روشن ہوئے جاتے ہیں اس کے
    کبھی جو چاک پر آیا تو گارا کیا بنے گا

    حرائے ذہنِ میں اترا ہے جبریلِ تخیل
    بتاتا ہے کہ آئندہ نظارا کیا بنے گا

    نئے سالار سے زنداں میں بچے پوچھتے ہیں
    ہمارے شہر کے فاتح ہمارا کیا بنے گا

    ہوا کے شر سے دامن ہی بچائے تو بچائے
    دریدہ بادباں اپنا سہارا کیا بنے گا

    یہ آب و تاب تو مجھ میں ازل ہی سے تھی اختر
    مرے تیور بتاتے تھے ستارہ کیا بنے گا

  2. #2
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Re: بھنور، برہم ہواہیں، گم کنارہ کیا بنے گا

    aalllaa





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •