Results 1 to 4 of 4

Thread: چلو چھوڑو! محبت جھوٹ ہے

  1. #1
    Join Date
    May 2008
    Location
    Karachi
    Age
    34
    Posts
    8,519
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    274 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474854

    Default چلو چھوڑو! محبت جھوٹ ہے

    چلو چھوڑو!
    محبت جھوٹ ہے
    عہدِ وفا اک شغل ہے بے کار لوگوں کا
    ’’طَلب ‘‘ سوکھے ہوئے پتوں کا بے رونق جزیرہ ہے
    ’’ خلش ‘‘ دیمک زدہ اوراق پر بوسیدہ سطروں کا ذخیرہ ہے
    ’’ خُمارِ وصل ‘‘ تپتی دھوپ کے سینے پہ اُڑتے بادلوں کی رائیگاں بخشش!
    ’’ غبارِ ہجر ‘‘ صحرا میں سَرابوں سے اَٹے موسم کا خمیازہ

    چلو چھوڑو!

    کہ اب تک میں اندھیروں کی دھمک میں سانس کی ضربوں پہ
    چاہت کی بنا رکھ کر سفر کرتا رہا ہوں گا
    مجھے احساس ہی کب تھا
    کہ تم بھی موسموں کے ساتھ اپنے پیرہن کے
    رنگ بدلوگی!

    چلو چھوڑو!

    وہ سارے خواب کچی بھُر بھُری مٹی کے بے قیمت گھروندے تھے
    وہ سارے ذائقے میری زباں پر زخم بن کر جم گئے ہوں گے
    تمہارے انگلیوں کی نرم پوریں پتھروں پر نام لکھتی تھیں میرا لیکن
    تمہاری اُگلیاں تو عادتاً یہ جُرم کرتی تھیں

    چلو چھوڑو!

    سفر میں اجنبی لوگوں سے ایسے حادثے سرزد ہوا کرتے ہیں
    صدیوں سے

    چلو چھوڑو!

    میرا ہونا نہ ہونا اک برابر ہے
    تم اپنے خال و خد کو آئینے میں پھر نکھرنے دو
    تم اپنی آنکھ کی بستی میں پھر سے اِک نیا موسم اترنے دو!
    ’’ میرے خوابوں کو مرنے دو ‘‘
    نئی تصویر دیکھو
    پھر نیا مکتوب لکھو
    پھر نئے موسم نئے لفظوں سے اپنا سلسلہ جوڑو
    میرے ماضی کی چاہت رائیگاں سمجھو
    میری یادوں سے کچّے رابطے توڑو

    چلو چھوڑو

    محبت جھوٹ ہے
    عہدِ وفا اِک شغل ہے بے کار لوگوں کا

    (محسن نقوی)

    2dnmmf - چلو چھوڑو! محبت جھوٹ ہے

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    840 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1181
    Rep Power
    21474971

    Default Re: چلو چھوڑو! محبت جھوٹ ہے

    LAJawab..
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  3. #3
    Join Date
    Jun 2011
    Location
    China
    Posts
    4,833
    Mentioned
    29 Post(s)
    Tagged
    9237 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474847

    Default Re: چلو چھوڑو! محبت جھوٹ ہے

    چلو چھوڑو!
    وہ سارے خواب کچی بھُر بھُری مٹی کے بے قیمت گھروندے تھے
    وہ سارے ذائقے میری زباں پر زخم بن کر جم گئے ہوں گے
    تمہارے انگلیوں کی نرم پوریں پتھروں پر نام لکھتی تھیں میرا لیکن
    تمہاری اُگلیاں تو عادتاً یہ جُرم کرتی تھیں

    چلو چھوڑو!
    سفر میں اجنبی لوگوں سے ایسے حادثے سرزد ہوا کرتے ہیں
    صدیوں سے

    چلو چھوڑو!
    میرا ہونا نہ ہونا اک برابر ہے

    awsomeeeeeeeee
    Zindagi tu apnay he qadmun pe chalti hay Faraz
    Auron k Sahary tu Janazy utha kartay hain

  4. #4
    Join Date
    May 2008
    Location
    Karachi
    Age
    34
    Posts
    8,519
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    274 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474854

    Default Re: چلو چھوڑو! محبت جھوٹ ہے

    Boht Shukria

    2dnmmf - چلو چھوڑو! محبت جھوٹ ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •