Results 1 to 2 of 2

Thread: Shamat-e-amaal

  1. #1
    Join Date
    Dec 2008
    Location
    dubai
    Age
    31
    Posts
    288
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    10

    present Shamat-e-amaal

    مرد ہویا عورتیں سب کا یہی حال ہے کہ اپنے گناہوں پرنظرنہیں، جب تک انکو ترک نہ کروگے شامت اعمال طاری رہیگی. دنیا میں کوئی اسکا تدارک نہیں کرسکتا سوا اسکے کہ گناہ چھوڑدو اور توبہ کرو، یہ عمل بھی کر کے دیکھلو. انشاءالله صورت حال ضرور بدل جائیگی اور سکون قلب حاصل ہوگا.

    خوش فہمی سے یہ سمجھ لیا ہے کہ ہم نماز پڑھتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں اور بھائی! جن کو الله نے دیا ہے ان کو یہ بھی ناز ہے کہ عمرہ کر آئے، دس عمرے کر آئے، عمرے پر عمرہ کر رہے ہیں، لیکن television بھی گھر میں جاری ہے. radio بھی گھر میں چل رہا ہے. عورتیں ننگے سر بے پردہ بازار میں بھی نکل رہی ہیں اور کھلے عام محرم نامحرم مل رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں اور مسلمان صاحب ایمان ہیں، نمازیں پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں. ارے یہ سب کچھ سہی، جس خدا نے تم پر نماز اور روزہ فرض کیا ہے، حج فرض کیا ہے. زكوة فرض کی ہے. اسی خدا نے دوسرے احکام بھی کلام الله میں واضح طور پر ارشاد فرمائے ہیں کہ فلاں فلاں کام گناہ کبیرہ ہیں، جب تک کہ تم ان کو نہیں چھوڑوگے، ہرگز ان کے وبال سے چھوٹ نہیں سکتے اور جب تک تم کفّار و مشرکین کی تقلید کرتے رہوگے، ان کے اعمال، ان کے طرز زندگی اختیار کروگے، ان کی تہذیب، ان کا تمدّن اختیار کرتے رہوگے، ان کی سیاست، ان کا کردار اختیار کرتے رہوگے. ہرگز ہرگز ان کے وبال سے نہیں بچ سکتے، شامت اعمال سے نہیں چھوٹ سکتے. ان کے اوپر خدا کا غضب نازل ہی ہوگا، دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی. تم بھی غضب کے تحت آجاوگے (العیازباللہ)
    Last edited by Arslan; 05-08-2012 at 01:50 AM.

  2. #2
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    Karachi, Pakistan
    Age
    32
    Posts
    2,963
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    10

    Default Re: Shamat-e-amaal

    bohat umdaa sharing bro

    Allah pak aap ko ajar de... aameen

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •