Results 1 to 1 of 1

Thread: Jaam E JahaaN numa -

  1. #1
    Join Date
    Jun 2011
    Location
    China
    Posts
    4,833
    Mentioned
    29 Post(s)
    Tagged
    9237 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474847

    Default Jaam E JahaaN numa -



    Jaam E JahaaN numa - جام جہاں نما


    ہ میں لڑکیوں کے بارے میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ ان کی پیدائش پر نہ خوشی منائی جاتی ہے۔۔۔۔۔ نہ ان کے مرنے پر غم کیا جاتا ہے۔ بھائی بہنوں سے قرض لے کر بھول جاتے ہیں، میں نے خود اپنی اکلوتی بہن سے تقریبا 64 بار "قرضِ ہسنہ" لیا۔ "ہسنہ" اس لئے کہ جب بھی وہ بیچاری قرض کی واپسی کا تقاضا کرتی میں "ہنس" کے دکھا دیتا۔ میں جب سے گوروں کے دیس میں آن بسا ہوں۔۔۔ اپنی مشرقی لڑکیوں کی عِزت و حُرمت سو گُنا زیادہ ہو کر میرے دل میں گھر کر چُکی ہے۔ یہ عزت اور احترام لڑکیوں کو ہمارے معاشرے کے علاوہ دنیا کے کسی حصے خصوصاً مغربی ممالک میں نہیں ملے گا۔۔۔۔۔ ہم تو اسلام کے پیروکار ہیں۔۔۔ ایک ایسا مذہب، ایسا کامل دین، جس نے لڑکیوں کو زندہ درگور ہونے سے بچایا۔۔۔ عورت کو پردے کی شکل میں ایک "سینس آف سیکیورٹی" دی۔ ماں کے قدموں تلے جنت کی بشارت دی۔۔۔ بیٹی کو رحمت کا سدا بہار اور مُستقِل "ٹائٹل" دیا۔ بیوی سے حُسنِ سلوک کا سختی سے حُکم دیا۔۔۔!!! آج ہم اسی اسلام سے آزادی حاصل کرنے کے چکر میں ہیں۔ اس کائنات کے سب سے بڑے انسان، ربِ کریم کے بعد سب سے قابلِ احترام ہستی، صحابہ (رض) کے کمانڈر انچیف حضرتِ محمد (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی بیٹی اور بہن کے احترام میں کھڑے ہو جاتے۔ اپنی وہ چادر مبارک جس کے آگے قیصر و کسریٰ کے تمام خزانے ہیچ تھے۔۔۔ ان کے نیچے بِچھا دیتے۔۔۔ اس سے بڑھ کر لڑکیوں کا احترام کیا ہو سکتا ہے؟ اللہ نے اپنے آخری نبی (ص) سے بیٹا بھی واپس لے لیا۔ صرف بیٹیوں کا باپ رہنے دیا۔۔۔ صرف بیٹیوں کا۔۔۔!!! قارئین! کبھی ہم نے سوچا ہے کہ جس بیٹی یا بہن کو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اتنا پروٹوکول دیا۔۔۔ اسی بیٹی یا بہن کو دینے کے لئے ہمارے پاس کیا ہے؟ کیا ہم کبھی اپنی بیٹی یا بہن۔۔۔ یا
    کِسی دوسرے کی بیٹی یا بہن کے لئے احتراماً کھڑے ہوئے ہیں۔۔۔ ذرا۔۔۔ ایک بار کھڑے ہو کر دیکھئے۔۔
    مصنف کا نام شہزاد رضا

    Last edited by Arslan; 05-08-2012 at 01:37 AM.
    Zindagi tu apnay he qadmun pe chalti hay Faraz
    Auron k Sahary tu Janazy utha kartay hain

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •