Results 1 to 4 of 4

Thread: اپنی آواز گنوانے کی ضرورت نہیں ہے

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default اپنی آواز گنوانے کی ضرورت نہیں ہے

    اپنی آواز گنوانے کی ضرورت نہیں ہے
    شور میں شور مچانے کی ضرورت نہیں ہے

    بیٹھ جانا ہے کسی دن اسی مٹی کی طرح
    اسقدر خاک اُڑانے کی ضرورت نہیں ہے

    آن پہنچے گی لگائی ہوئی ھمسائے میں
    گھر کو خُود آگ لگانے کی ضرورت نہیں ہے

    دِن بنایا ہے تو معلوم ہوا ہے مُجھ کو
    یہ ہُنر میرے گھرانے کی ضرورت نہیں ہے

    مَیں ٹھہرنے کے ارادے سے ہی آیا ہوں یہاں
    مُجھے باتوں میں لگانے کی ضرورت نہیں ہے

    ایسے کرتا ہوں کہ مَیں آنکھیں بُجھا لیتا ہوں
    یار رُک جا! ترے جانے کی ضرورت نہیں ہے

    آسماں سے مُجھے لانی پڑے مٹی کی خبر
    بات کو اتنا بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے

    اے تحیر! لے مری نیند بھی اب تُجھ پہ نثار
    اب تُجھے خواب میں آنے کی ضرورت نہیں ہے

    چکھتی رہتی ہے لہو میری خراشوں سے زمیں
    مُجھے دوزخ سے ڈرانے کی ضرورت نہیں ہے

    گلی کُوچوں میں یہ اعلان کیا جائے رضاؔ
    ہمیں پتھر کے زمانے کی ضرورت نہیں ہے


  2. #2
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default Re: اپنی آواز گنوانے کی ضرورت نہیں ہے

    buhat khub



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - اپنی آواز گنوانے کی ضرورت نہیں ہے

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











  3. #3
    Join Date
    Jul 2011
    Location
    Karachi Pakistan
    Posts
    13,592
    Mentioned
    62 Post(s)
    Tagged
    7109 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474856

    Default Re: اپنی آواز گنوانے کی ضرورت نہیں ہے

    58082au5028bj4k - اپنی آواز گنوانے کی ضرورت نہیں ہے

  4. #4
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: اپنی آواز گنوانے کی ضرورت نہیں ہے

    0186 - اپنی آواز گنوانے کی ضرورت نہیں ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •