Results 1 to 3 of 3

Thread: تیرے بستر پہ مری جان کبھی

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default تیرے بستر پہ مری جان کبھی


    تیرے بستر پہ مری جان کبھی
    بیکراں رات کے سنّاٹے میں
    جذبہء شوق سے ہو جاتے ہیں اعضا مدہوش
    اور لذّت کی گراں باری سے
    ذہن بن جاتا ہے دلدل کسی ویرانے کی
    اور کہیں اس کے قریب
    نیند، آغاز ِ زمستاں کے پرندے کی طرح
    خوف دل میں کسی موہوم شکاری کے لیے
    اپنے پر تولتی ہے، چیختی ہے
    بیکراں رات کے سنّاٹے میں!

    تیرے بستر پہ مری جان کبھی
    آرزوئیں ترے سینے کے کہستانوں میں
    ظلم سہتے ہوئے حبشی کی طرح رینگتی ہیں!

    ایک لمحے کے لیے دل میں خیال آتا ہے
    تو مری جان نہیں
    بلکہ ساحل کے کسی شہر کی دوشیزہ ہے
    اور ترے ملک کے دشمن کا سپاہی ہوں مَیں
    ایک مدّت سے جسے ایسی کوئی شب نہ ملی
    کہ ذرا روح کو اپنی وہ سبک بار کرے!
    بے پناہ عیش کے ہیجان کا ارماں لے کر
    اپنے دستے سے کئی روز سے مفرور ہوں مَیں!
    یہ مرے دل میں خیال آتا ہے
    تیرے بستر پہ مری جان کبھی
    بیکراں رات کے سنّاٹے میں!

    • — — — — — — — — — — — — — — — •
    ن م راشد





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: تیرے بستر پہ مری جان کبھی

    flowers02 - تیرے بستر پہ مری جان کبھی

  3. #3
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Re: تیرے بستر پہ مری جان کبھی

    Thanxxx





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •