Results 1 to 3 of 3

Thread: Samandar

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Samandar


    سمندر



    يہ سمندر ہے ۔اس ميں پانی ہے کراچی کی بستيوں ميں تو کے ڈی اے کے اتنے عمدہ انتظامات اور آب رسائ کے منصوبوں کے باوجود پانی کی کی ہو جاتی ہے،سمندر ميں کبھی نہيں ہوتی ۔جانے کيا بات ہے،سمندر میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ جب يہ چڑھائی کرتا ہے تو کسی کی نہيں مانتا خواہ کوئ کيسا لاٹ صاحب کيوں نہ ہو۔ انگلستان کے ايک بادشاہ کينوٹ کو اس کے مصاحبوں اور درباريوں نے باور کرايا تھا کہ ساری دنيا آپ کے حکم کے تابع ہے، آپ کا حکم زمين پر چلتا ہے،آسمان پر چلتا ہے، ستاروں پر چلتا ہے ،اخباروں پر چلتا ہے، ہوا پر چلتا ہے اور سمندر پر بھی چلتا ہے۔ ايک روز شاہ جلالت مآب سمندر کے کنارے کرسی بچھائے بيٹھے تھے۔لوگوں سے پوچھا ۔"يہ جو لہريں بڑھی آ رہی ہيں، ہميں تنگ تو نہ کريں گی؟" مصاحبوں نے کہا "حضور ان کی کيا مجال ہے، الٹا لٹکوا ديں گے"۔اس پر بھی لہريں جھپٹ کر آئيں ۔بادشاہ سلامت بہت ناراض ہوئے ۔سختی سے ڈانٹا "اے سمندر خبر دار! پرے ہٹ، ميرے پاؤں بھيگتے ہيں"۔ سمندر نے ايک نہ سنی، بادشاہ کو بِھگو ديا، قريب قريب ڈبو ديا۔
    بادشاہ سلامت نے اپنے درباريوں اور مصاحبوں سے جواب طلب کيا کہ "وجہ بيان کرو،تمہارے خلاف کيوں نہ ضابطے کی کاروائ کی جائے؟ تمہارا تو بيان تھا کہ ميری سلطنت عام ہے، اسے حشر تک دوام ہے اور سمندر تک ميرا غلام ہے؟"۔ ليکن يہ اقدام بعد از وقت تھا۔ اس دوران ميں خود بادشاہ سلامت کے خلاف ضابطے کی کاروائ ہو چکی تھی۔عالم پناہ کو پہلے يہ بات سوچنی چاہئے تھی۔ اپنے محکمہ اطلاعات پر اتنا بھروسہ نہ کرنا چاہئے تھا۔
    اے پيارے بڑو! سمندر کسی کا غلام نہيں ہوتا، چڑھائ پر آتا ہے تو ساحل کی کرسياں بہا لے جاتا ہے اور اگر کوئ ان پر بيٹھا رہنے پر اصرار کرے تو اسے بھی۔





    ابنِ انشاء کی اردو کی آخری کتاب سے اقتباس
    Last edited by Arslan; 05-08-2012 at 12:31 AM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Karachi,Pakistan
    Posts
    11,803
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    16 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474855

    Default Re: سمندر

    nice sharrinG...
    Alhamdullilah

  3. #3
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default Re: سمندر

    hmm nich
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - Samandar

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •