Results 1 to 3 of 3

Thread: اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کون

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کون

    اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کون
    کس سے مکالمہ ہے ! پسِ گفتگو ہے کون

    سایہ اگر ہے وہ تو ہے اُس کا بدن کہاں؟
    مرکز اگر ہوں میں تو مرے چار سو ہے کون

    ہر شے کی ماہیت پہ جو کرتا ہے تو سوال
    تجھ سے اگر یہ پوچھ لے کوئی کہ تو ہے کون

    اشکوں میں جھلملاتا ہوا کس کا عکس ہے
    تاروں کی رہگزر میں یہ ماہ رو ہے کون

    باہر کبھی تو جھانک کے کھڑکی سے دیکھتے
    کس کو پکارتا ہوا یہ کو بہ کو ہے کون

    آنکھوں میں رات آ گئی لیکن نہیں کھلا
    میں کس کا مدعا ہوں؟ مری جستجو ہے کون

    کس کی نگاہِ لُطف نے موسم بدل دئیے
    فصلِ خزاں کی راہ میں یہ مُشکبو ہے کون

    بادل کی اوٹ سے کبھی تاروں کی آڑ سے
    چُھپ چُھپ کے دیکھتا ہوا یہ حیلہ جُو ہے کون!

    تارے ہیں آسماں میں جیسے زمیں پہ لوگ
    ہر چند ایک سے ہیں مگر ہو بہو ہے کون

    ہونا تو چاہیے کہ یہ میرا ہی عکس ہو
    لیکن یہ آئینے میں مرے روبرو ہے کون

    اس بے کنار پھیلی ہوئی کائنات میں
    کس کو خبر ہے کون ہوں میں! اور تُو ہے کون

    سارا فساد بڑھتی ہوئی خواہشوں کا ہے
    دل سے بڑا جہان میں امجد عدُو ہے کو
    ن

  2. #2
    Join Date
    Jul 2011
    Location
    Karachi Pakistan
    Posts
    13,592
    Mentioned
    62 Post(s)
    Tagged
    7109 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474856

    Default Re: اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کون

    n - اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کونi - اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کونc - اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کونe - اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کونe - اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کونe - اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کون

  3. #3
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کون

    Quote Originally Posted by sweet.kiran View Post
    n - اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کونi - اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کونc - اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کونe - اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کونe - اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کونe - اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کون

    0186 - اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کون

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •