Results 1 to 3 of 3

Thread: Aaj Ka Iqtibas:13 March

  1. #1
    Join Date
    May 2008
    Location
    Karachi
    Age
    34
    Posts
    8,519
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    274 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474854

    Default Aaj Ka Iqtibas:13 March

    پندرہ سال میں مجھے ایک ہی بات سمجھ میں آئی کہ سفید لوگ پہلے پابند ہیں اور پھر آزاد.... پہلے Fanatic ہیں اور پھر لبرل.... پہلے سسٹم کے پجاری ہیں اور پھر شخصی فلاح کے آرزو مند.... میں بڑی مشکل سے سمجھ پایا کہ کوئی شخص بھی تنگ نظر ہوئے بغیر وسعت قلب نہیں رکھ سکتا۔ حدود میں رہے بغیر بے حدود نہیں ہو سکتا۔ اسے ایک شخص خاندان، ملک، کسی ایک سیاسی نظام کی پابندی سے دوسروں کے ملک، مذہب، آدرش جاننے کی سچی سوجھ بوجھ ملتی ہے۔ صرف اپنی لگن کی روشنی میں ہی اسے دوسروں کے جذبے کے ساتھ ہمدردی پیدا ہوسکتی ہے۔ اپنے عشق کی آگہی دوسروں کی محبت کا احترام سکھا سکتی ہے۔ اپنے مذہب کا احترام دوسرے مذاہب کی حقیقی عزت کا راستہ دکھاتا ہے۔
    پندرہ سال امریکہ میں رہ کر مجھے سمجھ آئی کہ اس ملک نے مجھے لبرل تو بنا دیا لیکن وہ پابندی نہیں سکھائی جو خود اسے اپنے وطن، زبان، رسم و رواج سے تھی۔ اسی لئے میں نے فیصلہ کیا کہ عمرے کے بعد میں امریکہ واپس نہیں جاﺅں گا۔ ایک در کی پابندی، تنگ نظری کی حد تک ذات سے وابستگی، ایک مسلک کی زنجیر پہنے بغیر میں زندہ تو رہ سکتا تھا لیکن وہ زندگی صرف روئیدگی تھی. جیئے جانے کا بے معنی عمل!

    (اقتباس: بانو قدسیہ کے افسانے "کعبہ میرے پیچھے" سے)


    Last edited by Hidden words; 06-08-2012 at 09:21 PM.

    2dnmmf - Aaj Ka Iqtibas:13 March

  2. #2
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default re: Aaj Ka Iqtibas:13 March

    Umdaaa





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  3. #3
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,713
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Thanked
    10
    Rep Power
    21474862

    Default re: Aaj Ka Iqtibas:13 March


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •