Results 1 to 3 of 3

Thread: یہ ہجر اب کی بار تو اعصاب لے گیا

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default یہ ہجر اب کی بار تو اعصاب لے گیا



    دل سے امید ، آنکھ سے ہرخواب لے گیا
    یہ ہجر اب کی بار تو اعصاب لے گیا

    رات آئی اور پِل پڑا یادوں کا اک ہجوم
    شام آئی اور مجمع ء احباب لے گیا

    قرض ِہنر جو ہے تو بلا سے ہوا کرے
    سارا لہو تو دیدہ ء خونناب لے گیا

    کُوزہ کہ خُم تھا، کُوزہ کمر کو وہ آخرش
    خَم دے کے ایک دن سُوئے محراب گیا

    محفل تھی، اور طرح تھی اِس بار میر کی
    جاتے نہ جاتے پر ادب آداب لے گیا

    کم کم ہیں اب جہاں میں تراشیدہ صورتیں
    اک آئنہ تمام تب و تاب لے گیا

    بس ڈوبتی ابھرتی رہی آرزو کی ناوٰ
    بیم و اُمید وقت کا گرداب لے گیا

    اپنی کہاں مجال تھی اس کی گلی میں جائیں
    ماہِ دوہفتہ تھا ، دلِ بیتاب لے گیا

    پہلے تو قریہ قریہ ہَوا کھینچتی پھری
    جُوں خَس پھر ایک موجہء سیلاب لے گیا

    مدّت سے تاک میں تھا کہیں اژدر ِ فنا
    پھر ایک روز منہ میں مجھے داب لے گیا

    آھنگِ آرزو تجھے پوچھے خدائے صَوت
    مت عُذر کر کہ زخمہء مضراب لے گیا


    وہ میر کی چڑھی ہوئی تیوری ، خدا پناہ
    "کیوں پتھّروں میں گوہر ِنایاب لے گیا"؟





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474875

    Default Re: یہ ہجر اب کی بار تو اعصاب لے گیا

    Veryyyyy nice


    Ik Muhabbat ko amar karna tha.....

    to ye socha k ..... ab bichar jaye..!!!!


  3. #3
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: یہ ہجر اب کی بار تو اعصاب لے گیا

    2af0bv6 - یہ ہجر اب کی بار تو اعصاب لے گیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •