Results 1 to 4 of 4

Thread: محبت اک سمندر ہے ، ذرا سے دل کے اندر ہے

  1. #1
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default محبت اک سمندر ہے ، ذرا سے دل کے اندر ہے

    محبت اِک سمندر ہے ، ذِرا سے دِل کے اَندر ہے
    ذِرا سے دِل کے اَندر ہے مگر پورا سمندر ہے

    محبت رات کی رانی کا ، ہلکا سرد جھونکا ہے
    محبت تتلیوں کا گُل کو چھُو لینے کا منظر ہے

    محبت باغباں کے ہاتھوں کی مٹی کو کہتے ہیں
    رُخِ گل کے مطابق خاک یہ سونے سے بہتر ہے

    جہانِ نو ، جسے محبوب کی آنکھوں کا حاصل ہو
    فقیہہِ عشق کے فتوے کی رُو سے وُہ سکندر ہے

    اَگر تم لوٹنا چاہو ، سفینہ ِاس کو کر لینا
    اَگر تم ڈُوبنا چاہو ، محبت اِک سمندر ہے

    محبت ہے رَمی شک پر ، محبت طوفِ محبوبی
    صفا ، مروہ نے سمجھایا ، محبت حجِ اَکبر ہے

    محبت جوئے شیرِ کُن ، محبت سلسبیلِ حق
    محبت اَبرِ رحمت ہے ، محبت حوضِ کوثر ہے

    نہ مانگو اِنتہا اِس کی ، تمہارے بس سے باہر ہے
    یہ پیر اُتنے ہی پھیلاؤ ، تمہاری جتنی چادر ہے

    محبت چاند کے ہمراہ تارے گنتے رہنا ہے
    محبت شبنمی آنچل ، محبت دامنِ تر ہے

    سنو شہزاد قیس آخر ، سبھی کچھ مٹنے والا ہے
    مگر اِک ذات جو مشکِ محبت سے معطر ہے
    Last edited by *jamshed*; 14-02-2012 at 10:32 AM.

  2. #2
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Re: محبت اک سمندر ہے ، ذرا سے دل کے اندر ہے

    aalllaa





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  3. #3
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    836 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1180
    Rep Power
    21474971

    Default Re: محبت اک سمندر ہے ، ذرا سے دل کے اندر ہے

    nyc

  4. #4
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: محبت اک سمندر ہے ، ذرا سے دل کے اندر ہے

    thanks - محبت اک سمندر ہے ، ذرا سے دل کے اندر ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •