بہترین گھراور بدترین گھر
حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ مسلمانوں کے گھروں میں سے ایسا گھر بہترین ہے جس میں کوئی یتیم بچہ یا بچی (زیر کفالت )ہو اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا جاتا ہو۔اور مسلمانوںکے گھروںمیں سے ایسا گھر بدترین ہے جس میں کوئی یتیم بچہ یا بچی(زیر کفالت )ہواور اس کے ساتھ بُرا سلوک کیا جاتا ہو۔ (سنن ابن ماجہ :3679)