Results 1 to 2 of 2

Thread: انتہائی محبّت

  1. #1
    Join Date
    May 2008
    Location
    Karachi
    Age
    34
    Posts
    8,519
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    274 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474854

    Default انتہائی محبّت


    چاندنی رات تھی۔۔۔۔۔۔ ایک مستانہ خرام جوئبار کے کنارے!دولہا،دلہن رازونیاز کی باتوں ميں مصروف تھے۔۔۔۔۔۔ محوتھے! نئی نویلی دلہن اپنے حُسن وجمال کی رنگینیوں پرمغرور! چاندنی اُن کی بےخودانہ وخود فراموشانہ حالت پر مسکرا رہی تھی۔۔۔۔۔۔!
    نوجوان دولہانےکہا:۔ کیاتمہیں میری انتہائی محبّت کا،اب بھی یقین نہیں آیا؟دیکھتی ہو!میں نےاپنی زندگی کاعزیزترین اور بیش بہاترین سرمایہ۔۔۔۔۔ اپنادل تم پرقربان کردیاہے!نثار کردیاہے!!
    دُلہن نے اپنی نغمہ ریز آواز ميں جواب دیا۔
    �دل قربان کرنا تومحبّت کے راستے میں پہلا قدم ہے!میں تمہاری محبت کااِس سےبہترثبوت چاہتی ہوں! تمہارے پاس اپنےدل سےکہيں زیادہ بیش بہااِک موتی ہےاوروہ تمہاری ماں کادل ہے۔اگرتم اُسےنکال کر مجھےلادوتومیں سمجھوں کہ ہاں تمہیں مجھ سے محبت ہے!
    نوجوان دُولہاایک لمحہ کےليےگھبرا ساگیا۔اُس کےخيالات ميں ایک قیامت سی برپاہوگئی۔۔۔۔۔۔ مگر بالآخر بیوی کی محبّت ماں کی محبّت پرغالب آئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اِسی مجنونانہ، مسحورانہ حالت ميں اُٹھا اور اپنی ماں کا سینہ چیر کر،اُس کادل نکال کراپنی دلہن کی طرف لےچلا۔۔۔۔۔ اضطرابِ عجلت میں پیرجوپِھسلاتونوجوان دُولہا زمین پرگِرپڑا اوراُس کی ماں کاخون آلود دل،اُس کےہاتھ سےچھوٹ کرخاک میں تڑپنے لگا۔۔۔۔۔۔۔!اُس دل میں سےنہایت آہستہ شیریں اور پیارسےلبریز آواز آرہی تھی!
    بیٹا کہیں چوٹ تو نہیں آئی؟






    (اختر شیرانی کے افسانے دھڑکتے دل سے اقتباس


    2dnmmf - انتہائی محبّت

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    836 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1179
    Rep Power
    21474971

    Default Re: انتہائی محبّت

    dekh lo phir mohabbat
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •