Results 1 to 1 of 1

Thread: Mehnat Or Qismat

  1. #1
    Join Date
    May 2008
    Location
    Karachi
    Age
    34
    Posts
    8,519
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    274 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474854

    Default Mehnat Or Qismat

    تقدیر ریل کی پٹری کی طرح ہے جس پہ ہمارے مقدر کی گاڑی دوڑے چلی جا رہی ہے اور محنت وہ کانٹا ہے جسے زور لگا کر ہم اس گاڑی کا راستہ بدل سکتے ہیں اور اس گاڑی کو جدھر چاہے لے جا سکتے ہیں ۔ بعض دفعہ محنت کا یہ کانٹا تقدیر کی پٹڑی پر بھاگتی ہوئی ہماری مقدر کی گاڑی کو گمنامیوں اور محرومیوں کے جنگل میں جانے سے روک کر ہمیں شہروں اور عظمتوں کے شہر میں لے جاتا ہے لیکن اس کے لیے شرط ہے کہ کانٹا صحیح سمت میں موڑا گیا ہو۔ اگر یہی کانٹا غلط سمت میں موڑا جاے تو ہم تقدیر کی پٹڑی سے اتر کر گہری کھائیوں میں گر جاتے ہیں۔ درحقیقت محنت اور قسمت کی پٹڑیاں ساتھ ساتھ چلتی ہیں اور راستے میں کہیں کہیں موڑ آتے ہیں جہاں انسان اپنے لیے اچھا برا راستہ اپنا سکتا ہے۔ ہمارے مقدر کی گاڑی چونکہ تقدیر کے سٹیشن سے چلتی ہے اس لیے اکثر لوگ تمام عمر اسی راستے پر چلتے رہتے ہیں اور اپنی تمام توانائیاں اپنے مقدر کی گاڑی کو تقدیر کی پٹڑی پر چلانے میں صرف کر دیتے ہیں۔ کچھ لوگ تقدیر کے سٹیشن سے گاڑی کے چھوٹتے ہی خود کو محنت کی پٹڑی پر ڈال دیتے ہیں اور زندگی کے کسی موڑ پر کسی مقام پر پہنچ جاتے ہیں اور یہ مقام ان کا اپنا پیدا کردہ ہوتا ہے۔ یہ وہ عظیم لوگ ہوتے ہیں جو ذہن اور جسم دونوں سے محنت کرتے ہیں۔ تقدیر خدا کی طرف سے انسان کو عطا کی ہوئی وراثت ہے اور محنت انسان کی صفات میں اول ترین حیثیت ہے، تقدیر ایک قوت تو ہے مگر اسے بگاڑنا یا سنوارنا انسان کے بس میں ہے۔
    Last edited by Hidden words; 07-08-2012 at 12:09 AM.

    2dnmmf - Mehnat Or Qismat

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •