Results 1 to 7 of 7

Thread: Mummy Sazi

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Mummy Sazi


    ممی سازی:

    ممی سازی مصریوں کا نادرِ روزگار فن تھا۔ اس فن کو انہوں نے تجارتی راز کی طرح اپنے سینے میں محفوظ رکھا۔ البتہ جب مصر پر عیسائیوں کا غلبہ ہوا تو مصری تہذیب کے ساتھ ممی سازی کا ہنر بھی موت کے ملبوں تلے دب کر ختم ہو گیا۔
    یونان کے مشہور مؤرخ ہیروڈوٹس نے 5ویں صدی قبل مسیح میں مصر کا سفر کیا تھا۔ وہ ممی سازی کی تفصیل بیان کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ ممیاں عام طور پر تین قسم کی ہوتی ہیں۔ بہت قیمتی، اوسط قیمت کی اور معمولی درجے کی۔ اعلٰی درجے کی ممیوں کی تیاری کا طریقہ یہ تھا۔
    ممی ساز سب سے پہلے ایک آنکڑے سے مُردے کا مغز نتھنوں کے راستے نکال لیتے ہیں۔ مغز کا جو حصہ اندر رہ جاتا ہے اس کو دوائیں اندر ڈال کر خارج کرتے ہیں پھر ایک تیز پتھر سے پیٹ کے ایک طرف گہرا شگاف ڈالتے ہیں اور انتڑیاں نکالتے ہیں۔ اس کے بعد لاش کو اندر باہر سے کھجور کی شراب سے خوب دھوتے ہیں اور لوبان کی دھونی دیتے ہیں تب لوبان، تیزپات اور دوسرے خوشبودار مسالوں کا سفوف لاش کے اندر بھر دیتے ہیں اور شگاف اور سوراخوں کو سی دیتے ہیں۔ اس کے بعد لاش 70 دن تک لظرون (شوار) کے پانی میں ڈوبی رہتی ہے۔ 70 دن کے بعد لاش کو غسل دیا جاتا ہے اور عمدہ لٹھے کی پٹیاں گوند لگا کر لاش کے گرد لپیٹ دی جاتی ہیں تب لاش کے ورثا لاش کو لکڑی کے ایک بکس میں جو انسان کی شکل کا ہوتا ہے رکھ دیتے ہیں اور بکس کا ڈھکنا بند کر کے مقبرے میں دفن کر دیتے ہیں۔ جن لوگوں کی استطاعت اوسط درجے کی ہوتی ہے ان کی لاش میں سے شگاف دے کر غلاظت نہیں نکالی جاتی بلکہ مقعد میں چندن کے تیل کی پچکاری دی جاتی ہے اور مقعد کا سوراخ بند کر دیا جاتا ہے تا کہ تیل باہر نہ نکلنے پائے۔ تب لاش کو 70 دن لظرون کے پانی میں ڈبو دیا جاتا ہے۔ آخری دن مقعد کو کھول دیا جاتا ہے تا کہ تیل خارج ہو جائے۔ یہ دوا اتنی کارگر ہوتی ہے کہ ساری غلاظت اور انتڑیاں رقیق مادے کی شکل میں باہر آ جاتی ہیں اور لظرون گوشت کو گھلا دیتا ہے چنانچہ کھال اور ہڈیوں کے علاوہ کچھ باقی نہیں رہتا۔ اس کے بعد لاش بِلا پٹی لپیٹے اور مسالہ بھرے ورثا کے حوالے کر دی جاتی ہے۔ جو لوگ بلکل ہی کم استطاعت ہوتے ہیں ان کی لاش کو مسہل دے کر اور 70 دن تک لظرون کے پانی میں ڈبو کر واپس کر دیا جاتا ہے۔

    ماضی کے مزار از سبط حسن۔ صفحہ، 251، 252
    Last edited by Hidden words; 06-08-2012 at 11:02 PM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Jun 2011
    Location
    rawalpindi
    Age
    33
    Posts
    1,273
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    10 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429505

    Default Re: ممی سازی:

    achi tehreer ha ,,,

    sigpic13827 8 - Mummy Sazi

  3. #3
    Hidden words's Avatar
    Hidden words is offline "-•(-• sтαү мιηε •-)•-"
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Kisi ki Ankhon Aur Dil Mein .......:P
    Posts
    56,915
    Mentioned
    322 Post(s)
    Tagged
    10949 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474899

    Default Re: ممی سازی:

    wow...me ko misr bohaaat pasand aur us k baray main parhna v bohaat pasand...thanx 4 sharing SQ
    suno hworiginal - Mummy Sazi
    575280tvjrzkx7ho zps19409030 - Mummy Saziღ∞ ι ωιll αlωαуѕ ¢нσσѕє уσυ ∞ღ 575280tvjrzkx7ho zps19409030 - Mummy Sazi

  4. #4
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Canada
    Posts
    25,300
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    442 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    11381699

    Default Re: ممی سازی:

    dilchasb

  5. #5
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474875

    Default Re: ممی سازی:

    ahan very nice


    Ik Muhabbat ko amar karna tha.....

    to ye socha k ..... ab bichar jaye..!!!!


  6. #6
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Re: ممی سازی:

    sabb kaa Shukriyaaa





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  7. #7
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,506
    Mentioned
    1028 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Default Re: ممی سازی:

    uff mai tu nahi parh rhe yeh kham kha murde ate raheinge khuwab mai

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •