Results 1 to 3 of 3

Thread: بجز ہوا، کوئ جانے نہ سلسلے تیرے

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default بجز ہوا، کوئ جانے نہ سلسلے تیرے


    بجز ہوا، کوئ جانے نہ سلسلے تیرے
    میں اجنبی ہوں، کروں کس سے تذکرے تیرے ؟

    یہ کیسا قرب کا موسم ہے اے نگار۔ چمن
    ہوا میں رنگ نہ خوشبو میں ذائقے تیرے

    میں ٹھیک سے تری چاہت تجھے جتا نہ سکا
    کہ میری راہ میں حائل تھے مسئلے تیرے

    کہاں سے لاؤں ترا عکس اپنی آنکھوں میں
    یہ لوگ دیکھنے آتے ہیں آئینے تیرے

    گلوں کو زخم، ستاروں کو اپنے اشک کہوں
    سناؤں خود کو ترے بعد تبصرے تیرے

    یہ درد کم تو نہیں ہے کہ تو ہمیں نہ ملا
    یہ اور بات کہ ہم بھی نہ ہوسکے تیرے

    جدائیوں کا تصور رلا گیا تجھ کو
    چراغ شام سے پہلے ہی بجھ گۓ تیرے

    ہزار نیند جلاؤں ترے بغیر مگر
    میں خواب میں بھی نہ دیکھوں وہ رتجگے تیرے

    ہواۓ موسم۔ گل کی ہیں لوریاں ، جیسے
    بکھر گۓ ہوں فضاؤں میں قہقہے تیرے

    کسے خبر کہ ہمیں اب بھی یاد ہیں محسن
    وہ کروٹیں شب۔ غم کی وہ حوصلے تیرے

    محسن نقوی (برگ۔ صحرا)





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: بجز ہوا، کوئ جانے نہ سلسلے تیرے


    eq2hdk - بجز ہوا، کوئ جانے نہ سلسلے تیرے

  3. #3
    Join Date
    Feb 2012
    Location
    Karachi
    Age
    30
    Posts
    24
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default Re: بجز ہوا، کوئ جانے نہ سلسلے تیرے

    thank you050 - بجز ہوا، کوئ جانے نہ سلسلے تیرے

    thank you027 - بجز ہوا، کوئ جانے نہ سلسلے تیرے

    بہت اچھی شا عری اور ذوق ہے آ پ کا جاری رکھیں شکریہ امید ہے اگلی شیئرنگ اس سے بھی اچھی ہو گی

    thank you012 - بجز ہوا، کوئ جانے نہ سلسلے تیرے

    thank you015 - بجز ہوا، کوئ جانے نہ سلسلے تیرے


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •