Results 1 to 3 of 3

Thread: یہ عشق نے دیکھا ہے، یہ عقل سے پنہاں ہے

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default یہ عشق نے دیکھا ہے، یہ عقل سے پنہاں ہے


    یہ عشق نے دیکھا ہے، یہ عقل سے پنہاں ہے
    قطرہ میں سمندر ہے، ذرہ میں بیاباں ہے

    ہے عشق کہ محشر میں یوں مست و خراماں ہے
    دوزخ بگریباں ہے، فردوس بہ داماں ہے

    ہے عشق کی شورش سے رعنائی و زیبائی
    جو خون اچھلتا ہے وہ رنگ گلستاں ہے

    پھر گرم نوازش ہے ضو مہر درخشاں کی
    پھر قطرہ شبنم میں ہنگامہ طوفاں ہے

    اے پیکر محبوبی میں کس سے تجھے دیکھوں
    جس نے تجھے دیکھا ہے وہ دیدہ حیراں ہے

    سو بار ترا دامن ہاتھوں میں مرے آیا
    جب آنکھ کھلی دیکھا ، اپنا ہی گریباں ہے

    اک شورش بے حاصل ، اک آتش بے پروا
    آفتکدہ دل میں اب کفر نہ ایماں ہے

    دھوکا ہے یہ نظروں کا، بازیچہ ہے لذت کا
    جو کنج قفس میں تھا، وہ اصل گلستاں ہے

    اک غنچہ افسردہ، یہ دل کی حقیقت تھی
    یہ موج زنی خوں کی، رنگینی پیکاں ہے

    یہ حسن کی موجیں ہیں یا جوش تبسم ہے
    اس شوخ کے ہونٹوں پر اک برق سی لرزاں ہے

    اصغر سے ملے لیکن اصغر کو نہیں دیکھا
    اشعار میں سنتے ہیں کچھ کچھ وہ نمایاں ہے
    اصغر گونڈوی





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Hidden words's Avatar
    Hidden words is offline "-•(-• sтαү мιηε •-)•-"
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Kisi ki Ankhon Aur Dil Mein .......:P
    Posts
    56,915
    Mentioned
    322 Post(s)
    Tagged
    10949 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474899

    Default Re: یہ عشق نے دیکھا ہے، یہ عقل سے پنہاں ہے

    nyc one
    suno hworiginal - یہ عشق نے دیکھا ہے، یہ عقل سے پنہاں ہے
    575280tvjrzkx7ho zps19409030 - یہ عشق نے دیکھا ہے، یہ عقل سے پنہاں ہےღ∞ ι ωιll αlωαуѕ ¢нσσѕє уσυ ∞ღ 575280tvjrzkx7ho zps19409030 - یہ عشق نے دیکھا ہے، یہ عقل سے پنہاں ہے

  3. #3
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: یہ عشق نے دیکھا ہے، یہ عقل سے پنہاں ہے


    eq2hdk - یہ عشق نے دیکھا ہے، یہ عقل سے پنہاں ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •