Results 1 to 3 of 3

Thread: میں بتا دوں تمہیں ہربات ضروری تو نہیں

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default میں بتا دوں تمہیں ہربات ضروری تو نہیں


    میں بتا دوں تمہیں ہربات ضروری تو نہیں
    آخری ہو یہ ملاقات ضروری تو نہیں

    جیت جانا تمہیں دشوار نہیں لگتا تھا
    آج بھی ہوگی مجھے مات ضروری تو نہیں

    آدمی فہم و ذکاء سے ہے مزین لیکن
    بند ہو جائے خرافات ضروری تو نہیں

    دل کی راہوں پہ کڑا پہرا ہے خوش فہمی کا
    مجھ سے کھیلیں میرے جذبات ضروری تو نہیں

    امتحاں گاہ سے تو جاتے ہیں سبھی خوش ہوکر
    ٹھیک ہوں سب کے جوابات ضروری تو نہیں

    ممتحن میں تو تیرے نام سے لرزاں تھی مگر
    تیرے تیکھے ہوں سوالات ضروری تو نہیں

    مجھ کو انسان کی قدریں بھی بہت بھاتی ہیں
    بیش قیمت ہوں جمادات ضروری تو نہیں

    یوں تو زر اور زمیں بھی ہیں مگر عورت ہو
    باعث وجہ فسادات ضروری تو نہیں

    ہر نئے سال کی آمد پر یہ کیوں سوچتی ہوں
    اب بدل جائیں گے حالات ضروری تو نہیں

    پروین شاکر





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: میں بتا دوں تمہیں ہربات ضروری تو نہیں

    wah wah kiya kehnay hain
    thanks for sharing

    eq2hdk - میں بتا دوں تمہیں ہربات ضروری تو نہیں

  3. #3
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474875

    Default Re: میں بتا دوں تمہیں ہربات ضروری تو نہیں

    wah zabardasttt


    Ik Muhabbat ko amar karna tha.....

    to ye socha k ..... ab bichar jaye..!!!!


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •