Results 1 to 3 of 3

Thread: مجھے تم کیا بتاؤ گی ؟

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default مجھے تم کیا بتاؤ گی ؟


    مجھے تم کیا بتاؤ گی ؟

    کہ جب سے مجھ سے بچھڑی ہو
    بہت بےچین رہتی ہو
    مری باتیں ستاتی ہیں
    مرے لفظوں کے جگنو!
    ایک پل اوجھل نہیں ہوتے
    مری نظمیں رُلاتی ہیں
    مری آنکھٰیں جگاتی ہیں

    مجھے تم کیا بتاؤ گی ۔۔

    کہ تم نے بارہا اُن اجنبی چہروں کے جنگل میں
    مرے چہرے کو ڈھونڈا ہے
    کسی مانوس لہجے پر
    کسی مانوس آہٹ پر
    پلٹ کر ایسے دیکھا ہے
    کہ جیسے تم میری موجودگی محسوس کرتی ہو!

    مجھے تم کیا بتاؤ گی!

    کہ کتنی شبنمی شامیں
    ٹہلتے، سوچتے گزریں
    کہ کتنی چاندنی راتیں
    دُعائیں مانگتے گزریں
    کہ کتنے اشک ایسے تھے
    جو گِرتے ہی رہے دل میں

    مجھے تم کیا بتاؤ گی ۔۔

    مری جاں! میں سمجھتا ہوں
    تمھاری اَن کہی باتیں
    کہ میں ان موسموں کے ایک اک رستے سے گزرا ہوں
    میں اب بھی لفظ چُنتا ہوں
    میں اب بھی اشک بُنتا ہوں
    کہ جب سے تم سے بچھڑا ہوں
    تمھاری ذات پر گزرے
    میں ہر موسم میں رہتا ہوں
    تو پھر تم کیا سناؤ گی؟؟؟
    مجھے تم کیا بتاؤ گی؟؟؟





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Hidden words's Avatar
    Hidden words is offline "-•(-• sтαү мιηε •-)•-"
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Kisi ki Ankhon Aur Dil Mein .......:P
    Posts
    56,915
    Mentioned
    322 Post(s)
    Tagged
    10949 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474899

    Default Re: مجھے تم کیا بتاؤ گی ؟

    wow.....great SQ
    suno hworiginal - مجھے تم کیا بتاؤ گی ؟
    575280tvjrzkx7ho zps19409030 - مجھے تم کیا بتاؤ گی ؟ღ∞ ι ωιll αlωαуѕ ¢нσσѕє уσυ ∞ღ 575280tvjrzkx7ho zps19409030 - مجھے تم کیا بتاؤ گی ؟

  3. #3
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: مجھے تم کیا بتاؤ گی ؟

    zabardast

    eq2hdk - مجھے تم کیا بتاؤ گی ؟

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •