Results 1 to 3 of 3

Thread: حیاء و شرم سے چُپ چاپ کب وہ آ کے چلے

  1. #1
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    31
    Posts
    2,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429507

    candel حیاء و شرم سے چُپ چاپ کب وہ آ کے چلے

    حیاء و شرم سے چُپ چاپ کب وہ آ کے چلے
    اگر چلے تو مجھے سِیدھیاں سُنا کے چلے

    وہ شاد شاد دمِ صبح مُسکرا کے چلے
    ستم تو یہ ہے کہ مجھ کو گلے لگا کے چلے

    یہ چال ہے کہ قیامت ہے اے بُتِ کافر
    خدا کرے کہ یوں ہی سامنے خدا کے چلے

    ہمارے دُودِ جگر میں ذرا نہیں طاقت
    یہ ابرِ تر ہے کہ گھوڑے پہ جو ہَوا کے چلے

    مرے بُجھائے بُجھے گی نہ یہ لگی دل کی
    بُجھاتے جاؤ کہاں آگ تم لگا کے چلے

    تمہیں ہو چُور بھری بزم میں اِدھر آؤ
    نظر چُرائے ہوئے دل کہاں چُرا کے چلے

    ہوئے ہیں شادی و غم اختیار میں اُن کے
    کبھی ہنسا کے چلے وہ کبھی رُلا کے چلے

    ہماری خاک کی ڈھیری تمہارے کوچے میں
    ذرا لگی تھی کہ جھونکے وہیں ہوا کے چلے

    وہ مہماں نہیں ایسے کہ جائیں خالی ہاتھ
    کہ جب چلے تو مرے دل کو لے لِوا کے چلے

    طریقِ عشق میں سُوجھا کسے نشیب و فراز
    وہ کیا چلے جو سہارے پہ رہنما کے چلے

    نہیں ہے دل کو مرے صرصر فنا سے خطر
    یہ کشتی ایسی ہے جو سامنے ہوا کے چلے

    بچائیں دل کو کہاں تک ہم ایسے تیروں سے
    نِگہ نِگہ کے چلے ہیں اَدا اَدا کے چلے

    دکھائی دی ہمیں راہِ عدم جو تیرہ و تار
    ہم اپنی مشعلِ داغِ جگر جلا کے چلے

    پڑی جو اُس کی نظر دل تڑپ کے یوں نکلا
    کہ جس طرح کوئی نخچیر تیر کھا کے چلے

    خبر نہیں کہ کوئی تاک میں بھی بیٹھا ہے
    یہ جھٹپٹے میں کہاں آپ منہ چھپا کے چلے

    اِدھر تو آؤ مجھے دو دو باتیں کرنی ہیں
    یہ کیا کہ دُور سے صورت فقط دکھا کے چلے

    وہ رحم کھائیں گے کیا داغ ہوش میں آؤ
    تم اُن کے آگے بُرا حال کیوں بنا کے چلے

  2. #2
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Karachi
    Posts
    3,929
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1530 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474846

    Default Re: حیاء و شرم سے چُپ چاپ کب وہ آ کے چلے

    nice........
    1383466 1388375978065877 814058537 n zpsc25ba847 - حیاء و شرم سے چُپ چاپ کب وہ آ کے چلے

  3. #3
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default Re: حیاء و شرم سے چُپ چاپ کب وہ آ کے چلے

    buhat khub



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - حیاء و شرم سے چُپ چاپ کب وہ آ کے چلے

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •