Results 1 to 3 of 3

Thread: گئے دنوں کا سراغ لے کر کدھر سے آیا کدھر گیا وہ

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default گئے دنوں کا سراغ لے کر کدھر سے آیا کدھر گیا وہ


    گئے دنوں کا سراغ لے کر کدھر سے آیا کدھر گیا وہ
    عجیب مانوس اجنبی تھا مجھے تو حیران کر گیا وہ

    بس ایک موتی سی چھب دکھا کر بس ایک میٹھی سی دھن سنا کر
    ستارۂ شام بن کے آیا برنگِ خوابِ سحر گیا وہ

    خوشی کی رت ہو کہ غم کا موسم نظر اُسے ڈھونڈتی ہے ہردم
    وہ بوئے گل تھا کہ نغمۂ جاں مرے تو دل میں اتر گیا وہ

    نہ اب وہ یادوں کا چڑھتا دریا نہ فرصتوں کی اداس برکھا
    یونہی ذرا کسک ہے دل میں جو زخم گہرا تھا بھر گیا وہ

    کچھ اب سنبھلنے لگی ہے جاں بھی بدل چلا دورِ آسماں بھی
    جو رات بھاری تھی ٹل گئی ہے جو دن کڑا تھا گزر گیا وہ

    بس ایک منزل ہے بوالہوس کی ہزار رستے ہیں اہلِ دل کے
    یہی تو ہے فرق مجھ میں اس میں گزر گیا میں ٹھہر گیا وہ

    شکستہ پا راہ میں کھڑا ہوں گئے دنوں کو بلا رہا ہوں
    جو قافلہ میرا ہمسفر تھا مثالِ گردِ سفر گیا وہ

    مرا تو خوں ہو گیا ہے پانی ستمگروں کی پلک نہ بھیگی
    جو نالہ اٹھا تھا رات دِل سے نہ جانے کیوں بے اثر گیا وہ

    وہ میکدے کو جگانے والا وہ رات کی نیند اڑانے والا
    یہ آج کیا اس کے جی میں آئی کہ شام ہوتے ہی گھر گیا وہ

    وہ ہجر کی رات کا ستارہ وہ ہم نفس ہم سخن ہمارا
    سدا رہے اس کا نام پیارا سنا ہے کل رات مر گیا وہ

    وہ جس کے شانے پہ ہاتھ رکھ کر سفر کیا تو نے منزلوں کا
    تری گلی سے نہ جانے کیوں آج سر جھکائے گزر گیا وہ

    وہ رات کا بے نوا مسافر وہ تیرا شاعر وہ تیرا ناصر
    تری گلی تک تو ہم نے دیکھا پھر نہ جانے کدھر گیا وہ
    ناصر کاظمی





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default Re: گئے دنوں کا سراغ لے کر کدھر سے آیا کدھر گیا وہ

    buhat khub



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - گئے دنوں کا سراغ لے کر کدھر سے آیا کدھر گیا وہ

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











  3. #3
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: گئے دنوں کا سراغ لے کر کدھر سے آیا کدھر گیا وہ

    zabardast

    eq2hdk - گئے دنوں کا سراغ لے کر کدھر سے آیا کدھر گیا وہ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •