Results 1 to 8 of 8

Thread: لاکھوں سنگریزوں میں سے ایک سنگریزا

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default لاکھوں سنگریزوں میں سے ایک سنگریزا


    میں سمندر کے ساحل پہ بکھرے لاکھوں سنگریزوں میں سے ایک سنگریزا تھا۔میری تراش، میری قیمت، میری بناوٹ کسی سے جدا نہیں تھی۔میں اپنی ذات میں ’’ہونے ‘‘ کے باوجود ’’نہیں ‘‘تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شرمناک حد تک بے حقیقت تھا۔

    اور پھر تم نے مجھے اٹھا کر اپنے گلے کی زینت بنا دیا۔تم نے مجھے میری قیمت کی وجہ سے نہیں چنا۔۔۔۔۔بس ویسے ہی گویا سمندر کی یادگار سمجھ کر اٹھا لیااور یوں تم نے میری تخلیق کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نئی تخلیق۔پہلی بار ’’میں‘‘نے جنم لیا کہ اس سے پہلے تو بس ’’ہم‘‘تھے۔پہلی بار مجھ سے محبت کی گئی۔پہلی بار مجھے سمجھا گیا۔جیسے جیسے میرے اوپر عنائیتیں بڑھتی گئیں ویسے ویسے میرے اندر خوف بڑھتا گیا۔۔۔۔۔۔۔کہیں تم مجھے پھرسے ساحل پر بکھرے سنگریزوں کے بیچ نہ پھینک دو۔

    شائید اس سے بدلے کچھ نہیں۔پھر بھی وہی سمندر کا ساحل ہو گا۔مگر اب ہزاروں، لاکھوں سنگریزوں کے بیچ ایک پتھر ایسا بھی ہو گاجو شکل و شباہت اور ہر محسوس کئے جا سکنے والے معیار پر بھلے دوسرے کے جیسا ہی ہومگر وہ ان سب سے بہت مختلف ہو گا۔’’ہم‘‘ کے ڈھیر میں ایک ’’میں‘‘۔۔۔۔۔۔۔۔ایک ایسا سنگریزہ جو اپنے آپ کو پہچانتا ہو۔جو کبھی کسی حسینہ کے گلے کی زینت رہ چکا ہو۔

    ایسے میں سمندر نے(کہ وہ رازدانِ کامل ٹھہرا)چپکے سے میرے کانوں میں یہ کہ دیا۔اس ساحل پر بکھرا ہر سنگریزہ کبھی ’’میں‘‘ تھا۔وہ کسی نہ کسی حسینہ کے گلے کی زینت رہ چکا تھایا پھر کسی فال نکالنے والے بوڑھے جپسی نے اس کی مدد سے مستقبل کو دیکھا تھایا پھر کسی بچے نے اسے اپنے ریت کے قلعے کی دیوار پر لگایا تھا۔

    اس ’’ہم ‘‘کے سمندر میں ہم سب ’’میں‘‘ ہیں۔سب تنہا ہیں۔بہت اکیلے ہیں۔ایک سنگریزے کیلئے یہ ممکن نہیں کہ وہ ’’ہم‘‘ اور ’’میں ‘‘ کے اس کھیل کو سمجھ سکے۔ایک سنگریزے کا مقدر ہے کہ وہ ’’میں‘‘ہوتے ہوئے’’ہم‘‘بن کر رہےتاکہ ساحل پر آنے والے سیاحوں کے پائوں انکی انفرادی انائوں سے کچلے نہ جائیںاور وہ یہاں کی سحر انگیز ہوا کا لطف اٹھا سکیں۔

    سید اسد علی کی ’’جونک اور تتلیاں ‘‘ سے ایک اقتباس
    Last edited by Hidden words; 06-08-2012 at 09:46 PM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Aug 2008
    Location
    ~Near to Heart~
    Age
    28
    Posts
    78,521
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    2881 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474924

    Default Re: لاکھوں سنگریزوں میں سے ایک سنگریزا

    hmmmm

    2112kjd - لاکھوں سنگریزوں میں سے ایک سنگریزا

  3. #3
    Hidden words's Avatar
    Hidden words is offline "-•(-• sтαү мιηε •-)•-"
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Kisi ki Ankhon Aur Dil Mein .......:P
    Posts
    56,915
    Mentioned
    322 Post(s)
    Tagged
    10949 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474899

    Default Re: لاکھوں سنگریزوں میں سے ایک سنگریزا

    bohaat umda...
    suno hworiginal - لاکھوں سنگریزوں میں سے ایک سنگریزا
    575280tvjrzkx7ho zps19409030 - لاکھوں سنگریزوں میں سے ایک سنگریزاღ∞ ι ωιll αlωαуѕ ¢нσσѕє уσυ ∞ღ 575280tvjrzkx7ho zps19409030 - لاکھوں سنگریزوں میں سے ایک سنگریزا

  4. #4
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: لاکھوں سنگریزوں میں سے ایک سنگریزا

    bohat zabardast sharing hai

    keep sharing

    eq2hdk - لاکھوں سنگریزوں میں سے ایک سنگریزا

  5. #5
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    31
    Posts
    2,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429507

    Default Re: لاکھوں سنگریزوں میں سے ایک سنگریزا

    bht hi umdaa

  6. #6
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,713
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Thanked
    10
    Rep Power
    21474862

    Default Re: لاکھوں سنگریزوں میں سے ایک سنگریزا

    very nice

  7. #7
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default Re: لاکھوں سنگریزوں میں سے ایک سنگریزا

    nich
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - لاکھوں سنگریزوں میں سے ایک سنگریزا

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


  8. #8
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,586
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474858

    Default Re: لاکھوں سنگریزوں میں سے ایک سنگریزا

    بہت خوبصورت انتخاب ھے- شکریہ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •