Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 10 of 11

Thread: لفظ محبت کا لغوی مفہوم

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default لفظ محبت کا لغوی مفہوم


    لفظ محبت کا لغوی مفہوم

    برادران عزیز ! یہ عجیب لفظ ہے۔ عربی زبان سے انسانوں کی خدا کے ساتھ محبت پوچھیے۔ اِس زبان میں یہ جو اس لفظ ’’حبا‘‘ کا ’’ ح ب ب ‘‘ مادہ ہے ‘اس کے معنی ہوتے ہیں ’’ کسی کے ساتھ ثبات‘ لزوم‘ تمسک رکھنا یعنی کسی شے کو لازم پکڑنا اور اس کے ساتھ مستحکم طور پر رہنا‘ اس کو اس طرح جاذب ہونا‘ پکڑنا‘ اطاعت کرنا‘ ساتھ رہنا‘‘۔ اور خدا کی طرف سے محبت کے معنی ہوتے ہیں ’’ حفاظت کرنا‘ نشوونما کرنا‘ نتائج کو ٹھوس حقیقتوں میں بدل دینا‘‘۔ ’’حب‘‘ دانے کو کہتے ہیں مثلاً اَحَبّ الزرع کھیتی میں دانے پڑ گئے یعنی اس کی نشوونما کے نتائج ابھر کر سامنے آگئے‘ ’’حب‘‘ تو ہمارے ہاں پنجابی میں زمیندار کو بھی کہتے ہیں ‘اناج کے جو دانے ہوتے ہیں جب وہ پکتے ہیں تو اس کی محنت کے نتائج سامنے آتے ہیں اور طب میں ’’حب‘‘ آپ گولی کو کہتے ہیں۔ یہ حبۃ کا لفظ بیسیوں دفعہ قرآنِ کریم میں ہے‘ یہ اناج کو کہتے ہیں۔ جب اناج کا دانہ پکتا ہے تو کسان کی محنت کے نتائج ایک ٹھوس حقیقت میں سامنے آتے ہیں۔ جسے آپ دانے کہتے ہیں کیا کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ اس دانے کو ’’حب ‘‘کیوں کہا جاتا ہے؟

    خدا کی طرف سے کسان کی محنت کے نتائج ٹھوس شکل میں سامنے آتے ہیں تو اسے خدا کی طرف سے محبت کہا جاتا ہے۔ اور جب انسان کسی کا اتباع اور اطاعت اس انداز سے کرتا ہے کہ مسلسل‘ لازماً‘ ثبات اور استقام کے ساتھ اس کے پیچھے پیچھے کھنچے ہوئے چلے جاتا ہے تو اسے کسی کے ساتھ انسان کی محبت کہتے ہیں۔ انسان کی خدا کے ساتھ محبت اس کے قوانین کی مسلسل‘ لزوم‘ ثبات اور استحکام کے ساتھ اطاعت کرنا ہے۔ اور خدا کی انسانوں کے ساتھ محبت ان کی اس قسم کی محنت کے بھرپور نتائج‘ ٹھوس شکل میں ان کو عطا کردینا ہے‘ ان کی حفاظت کرنا ہے‘ انہیں تھامے رکھنا اور ان کے لیے سہارا بننا ہے۔ اسی سے حب المآء مٹکایا ٹھلیایا مشک کو کہتے ہیں جس میں پانی محفوظ رکھا جاتا ہے یا یہ گھڑونچی جس کے اوپر مٹکا رکھا جاتا ہے‘ اسے اس گھڑونچی کا ’’حب‘‘ کہا جاتا ہے جس کے سہارے کوئی چیز قائم ہوتی ہے۔

    اب آپ خدا کے ساتھ اس چیز کو لیجیے۔ کہا ہے کہ وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ اَنْدَادًا یُّحِبُّوْنَھُمْ کَحُبِّ اللّٰہِ (2:165) جو لوگ خدا کے علاوہ اوروں کو اپنا معبود تراش لیتے ہیں‘ رزق دینے والا بنا دیتے ہیں‘ رزق کے ذرائع کے اوپر ان کی ملکیتیں تسلیم کرکے پھر ان کے سامنے جھکتے ہیں‘ وہ ان کی اس طرح اطاعت کرتے ہیں جیسے کہ خدا کی اطاعت کرنی چاہیے بلکہ اس سے بھی زیادہ ان کی اطاعت کرتے ہیں۔ عزیزانِ من! اس سے بات کیسی صاف ہوگئی! اس کے معنی ہی اطاعت کرنے کے ہیں۔ کہا ہے کہ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰہِ (2:165) جو ایمان والے لوگ ہیں‘ وہ خدا کے قوانین کی سب سے زیادہ اطاعت کرتے ہیں‘ شدید تریں اطاعت کرتے ہیں‘ کسی انسان کی اطاعت نہیں‘ کسی انسان کے قانون کی اطاعت نہیں بلکہ خدا کے قوانین کی اطاعت کرتے ہیں۔ یہی کسی انسان کے قانون کی اطاعت تو ان کو اِلہٰ بنا لینا ہے۔

    عزیزانِ من! اس لیے خدا کے ساتھ محبت وہ چیز نہیں ہے جس طرح سے ہم‘ کوئی ایک Person ہوتا ہے‘ یا کوئی ایک شخصیت ہوئی ہے‘ تو اس کے ساتھ کرتے ہیں‘ یہ عام الفاظ میں اس جیسی محبت والی بات نہیں ہے۔ اسے زیادہ سے زیادہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اسے اپنے مقصد سے بڑی محبت ہے‘ اسے اپنے مشن کے ساتھ عشق ہے۔ ان معنی کے اندر بھی ہم خدا کے متعلق یہ نہیں کہیں گے کہ اسے خدا کے ساتھ محبت ہے البتہ یہ یوں ہے کہ وہ خدا کے قوانین کی طرف کھنچے چلا جاتا ہے‘ ان کی اطاعت کرتا ہے۔ یعنی جب اس پہ آئیں گے تو یہیں یہ ایک لفظ آئے گا کہ وہ خدا کے قوانین کی اطاعت کرتا ہے۔ یہ ہے خدا کی اطاعت سب سے زیادہ شدید شکل میں۔ اور یہ لوگ جو ذرائع رزق پر دوسروں کی ملکیت کو تسلیم کرلیتے ہیں‘ انہیں پھر ان کی اطاعت ایسے کرنی پڑتی ہے جیسے کہ انہیں خدا کی اطاعت کرنی چاہیے تھی۔





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: لفظ محبت کا لغوی مفہوم

    bohat khubsurat tehreer hai

    keep sharing

    eq2hdk - لفظ محبت کا لغوی مفہوم

  3. #3
    Join Date
    Aug 2008
    Location
    ~Near to Heart~
    Age
    28
    Posts
    78,521
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    2881 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474924

    Default Re: لفظ محبت کا لغوی مفہوم

    bht kamal ki sharing
    2112kjd - لفظ محبت کا لغوی مفہوم

  4. #4
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default Re: لفظ محبت کا لغوی مفہوم

    zabardast



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - لفظ محبت کا لغوی مفہوم

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











  5. #5
    Hidden words's Avatar
    Hidden words is offline "-•(-• sтαү мιηε •-)•-"
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Kisi ki Ankhon Aur Dil Mein .......:P
    Posts
    56,915
    Mentioned
    322 Post(s)
    Tagged
    10949 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474899

    Default Re: لفظ محبت کا لغوی مفہوم

    bohaaat umda
    suno hworiginal - لفظ محبت کا لغوی مفہوم
    575280tvjrzkx7ho zps19409030 - لفظ محبت کا لغوی مفہومღ∞ ι ωιll αlωαуѕ ¢нσσѕє уσυ ∞ღ 575280tvjrzkx7ho zps19409030 - لفظ محبت کا لغوی مفہوم

  6. #6
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Re: لفظ محبت کا لغوی مفہوم

    Passand karnay ka shukriyaaa





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  7. #7
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474875

    Default Re: لفظ محبت کا لغوی مفہوم

    Khoobsurattt


    Ik Muhabbat ko amar karna tha.....

    to ye socha k ..... ab bichar jaye..!!!!


  8. #8
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    31
    Posts
    2,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429507

    Default Re: لفظ محبت کا لغوی مفہوم

    بہت خوبصورت انتخاب ھے- شکریہ

  9. #9
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Re: لفظ محبت کا لغوی مفہوم

    tahnx janabb





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  10. #10
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    839 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1181
    Rep Power
    21474971

    Default Re: لفظ محبت کا لغوی مفہوم

    Bhot achi hia yeh thread tu gud ...
    kafi kuch samne agaya hia..
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

Page 1 of 2 12 LastLast

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •