Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 10 of 15

Thread: انقلاب " پلیزنا پڑھئیے گا

  1. #1
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    31
    Posts
    2,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429507

    candel انقلاب " پلیزنا پڑھئیے گا

    انقلاب " پلیزنا پڑھئیے گا

    تحریر : شرر جی
    آج حلقہ یاراں میں بیٹھے ہوئے تھے تو ذکر ایک ایکسیڈنٹ کا چھڑ گیا۔ اور پھر بات ہوتے ہوتے ایکسیڈنٹ سے جا نکلی انقلاب کی طرف۔ میرے محترم دوست مسٹر "ف" سے تو آپ لوگ یقینی طور پر واقف ہی ہیں تو آج جب وہ حلقہ یاراں میں پہنچے تو کہنے لگے یار شرر آج مجھ سے مذاق نا کرنا اور خدا کے لئے کچھ پوچھنا بھی مت‘ کیونکہ آج میں بہت اداس ہوں۔ تو میں نے کہا کہ ٹھیک ہے مت بتانا مگر پتا بھی تو چلے کہ آج آپ اداس کیوں ہو؟ تو مسٹر "ف" اپنا رخ میری جانب کرتے ہوئے گویا ہوئے۔ یار شررابھی جب میں گھر سے تیری طرف نکلا تو راستے میں ایک بہت ہی بُرا ایکسیڈنٹ دیکھ کر آیا ہوں۔ ایک موٹر سائیکل والے کو ایک ویگن نے ٹکر ماری اور بیچارہ وہیں دم توڑ گیا۔ پولیس والوں نے ویگن کے ڈرائیور کو تو پکڑ لیا ہے مگر اس سے کیا اس سے اس ماں باپ کا لخت جگر لوٹ آئے گا۔جسے اس بے رحم ویگن نے کچل دیا ہے۔ "ف" اپنی بات ادھوری چھوڑ کر نم پلکوں سے جانے کے لئے اٹھ کھڑا ہوا تو میں نے اس کے کاندھے پر پیار بھری تھپکی دی۔ اور اس کی ہمت بندھائی۔ یار اللہ بھلا کرے ہمارا اور ہمیں آفات و بلیات سے بچائے۔ اچھا یہ تو بتاؤ کہ اس ایکسیڈنٹ میں قصور کس کا تھا؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یار قصور کس کا ہونا ہے۔ میں تو کہوں گا کہ قسمت کا ہی سارا دوش تھا۔ مجھے "ف" کی یہ بات بڑی عجیب لگی کہ قصور ہمارا ہوتا ہے اور ڈال ہم قسمت پے دیتے ہیں مگر میں نے خاموش رہنا بہتر سمجھا۔ اور اسے بات مکمل کرنے دی۔ اچھا چلو یہ تو بتا دو کہ ایکسیڈنٹ ہوا کیسے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یار ہونا کیا تھا۔ ٹریفک سگنل پر کھڑے تھے۔ کہ موٹر سائیکل والے کو شائد کچھ جلدی تھی اور اس جلدی میں اس نے یہ بھی نہیں دیکھا کہ سگنل بند ہے یا کھلا بس موٹر بائیک بھگا دی۔ ابھی بیچارہ آدھا سگنل بھی کراس نہیں کر پایا تھا کہ دوسری طرف سے آتی ہوئی ویگن سے اس کی ٹکر ہو گئی۔ اور بیچارہ موقع پرہی دم توڑ گیا۔یہ سن کر دل تو بہت پسیجا اور آنکھ بھی نم ہوگئی مگر اس سارے میں اگر دیکھا جائے تو موٹر بائیک والے کی ایک چھوٹی سی غلطی اسے موت کے منہ میں لے گئی۔ مگر وہ تو مر گیا پر اس کی موت سے اس کے گھر والوں پر کیا بیتے گی؟ اور پھر سب سے بڑھ کر ویگن والا اور اس کے خاندان والے سب ہی تو بے موت مارے گئے ہیں اس ایک ایکسیڈنٹ میں۔ مگر یہ کون سوچےگا؟ اور کسی کو ضرورت بھی کیا ہے سوچنے کی۔ ہمیں تو آگے بڑھنا ہے۔ سب کو پیچھے چھوڑ کر سب سے آگے۔ اور اس آگے بڑھنے کی دوڑ میں ہم کتنے ہی نا حق خون بہاتے جارہے ہیں۔ کسی کو کیا خبر؟ اس بارے کون سوچے؟ اور کیوں سوچے؟ کون سا میں مرا ہوں۔ کون سا میرا عزیز مرا ہے۔ یا کون سا میرا یار دوست مرا ہے۔ ہم سب کی سوچ میں فساد برپا ہے۔ ہم لوگوں کو اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے۔ ہر کوئی اپنے ہونے کے نشے میں مگن ہے۔ میں ہی میں ہر طرف پھیلی ہوئی ہے۔ کوئی کسی کا نہیں سوچ رہا۔ اگر یہی بات حکومتوں کے ایوانوں کی طرف لے جائیں تو وہ بھی خرمست ہاتھی کی طرح اپنی لگن میں مگن دکھائی دیتے ہیں۔ نوازشریف صاحب روز اک نیا بیان داغ دیتے ہیں۔ اور اگلے ہی دن اس بیان کے الٹ خود کام کرتے نظر آتے ہیں۔ چھوٹے میاں صاحب لیپ ٹاپ بانٹ کر ملک میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے خواب دکھا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی اپنے رونے روتے نظر آتی ہے۔ ایم کیو ایم کو تو گورنمنٹ میں رہنا ہے، اور اب وہ گورنمنٹ کسی بھی پارٹی کی ہو کیا غرض ۔ مولانا فضل الرحمن صاحب نے بھی ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے کمر کس لی ہے۔ اے این پی کو اقتدار کا نشہ چڑھا ہوا ہے۔ صوبے میں بھلے کرب بلا برپا رہے۔ ہر روز خون کی بھلے ہی ہولی کھیلی جاتی رہے۔ اور اس سارے میں ایک نئی ابھرتی جماعت پاکستان تحریک انصاف جسے نوجوانوں کی جماعت سے بھی تشبیہہ دی جاتی ہے۔ لوگوں کو انقلاب کے سہانے خواب دکھا رہی۔ عمران خان صاحب روز کوئی نا کوئی نیا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں۔ کبھی سونامی کا طفل بجاتے نظر آتے ہیں تو کبھی انقلاب کا نعرہ ان کی تقریر کا حصہ ہوتا ہے۔ تو کبھی وہ ایک ہی بال پر دو دو وکٹیں گرانے کے در پے نظر آتے ہیں۔ اور اس سارے میں ہم عوام صبح ن لیگ کی تقریر سنتے ہیں تو ن لیگ کے پرستار بن کر ابھرتے ہیں۔ شام کو گورنمنٹ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا سنتے ہیں تو ایک نرم گوشہ پیپلز پارٹی کے لئے جاگ اٹھتا ہے۔ رات کو انقلاب کا نعرہ سنتے ہیں تو انقلاب کے در پے ہو جاتے ہیں۔ کیا کبھی ہم نے یہ سوچا کہ کیا انقلاب واقعی آنے والا ہے؟ نہیں انقلاب تب تک نہیں آئے گا جب تک ہم لوگ نہیں جاگیں گے۔ جب تک ہمارا ضمیر نہیں جاگے گا۔ اور ضمیر جاگے بھی تو بھلا کیسے؟ کیوں کہ پچھلے 65 سالوں میں ہم آج تک ایک قوم تو بن نہیں سکے۔ قوم تو بہت دور ہم آج تک ایک ہجوم نہیں بن سکے۔ یہ ملک اٹھارہ کروڑ لوگوں کا قبرستان ہے۔ جہاں پر روایات ‘ تہذیب و ثقافت اور ہماری آزادی دفن ہے۔ اگر ہم واقعی اس ملک میں انقلاب کے حامی ہیں تو آؤ پھر سب سے پہلے یہ انقلاب اپنے اندر برپا کرتے ہیں اور خود سے یہ وعدہ لیتے ہیں کہ ہم کسی کا حق نہیں کھائیں گے۔ آئین و قانون کی پاسداری کریں گے۔ اپنی شناخت ایک مسلمان ایک پاکستانی کی حیثیت سے کریں گے۔ ہم برادریوں‘ فرقوں اور صوبائیت کی شناخت سے نکلیں گے۔ ہمیں کوئی بٹ صاحب ‘ رانا صاحب یا چودھری صاحب نہیں کہے گا۔ ہمیں کوئی سنی‘ وہابی یا شیعہ نہیں سمجھے گا۔ ہم پنجابی سندھی بلوچی یا پختون بھی نہیں ہیں۔ ہم سب ایک ہیں۔ ہم سب ساتھ ہیں۔ اگر یہ اقدار اور یہ اوصاف ہمارے اندر پیدا ہو جائیں گے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں انقلاب کے نعرے کی سہارے کی ہمیں ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ آؤ مل کے اپنے اندر انقلاب پیدا کرتے ہیں دیکھنا باہر انقلاب کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ اگر ہم واقعی اپنے ساتھ اپنے ملک کے ساتھ اور اپنے دین کے ساتھ محبت کرتے ہیں۔ تو آج سے ہمیں اپنے اندر کے رانا صاحب ‘ چودھری صاحب اور بٹ صاحب کو مارنا ہوگا۔ سنی وہابی اور شیعہ کی حیثیت کو سرَ عام جلانا ہوگا۔ سندھی‘ بلوچی ‘ پنجابی اور پختون کو مٹانا ہو گا۔ اگر آپ اس کے لئے تیار ہیں تو اس پر کمنٹس کیجیئے گا۔ ورنہ مجھے آپ کی تعریف اور کمنٹس کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ میں تو دیوانہ ہوں اور دیوانگی ہی میرا مسلک ہے۔ محبت کی ترویج ہی میرا فرض اولیں ہے۔

    چلو شرر جی اب نفرتیں محدود کرتے ہیں۔
    محبت بہت ہی اکیلی ہے میرے شہر میں۔
    Last edited by Hidden words; 06-08-2012 at 08:56 PM.

  2. #2
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    Lost...
    Posts
    17,151
    Mentioned
    135 Post(s)
    Tagged
    11596 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    3865501

    Default Re: انقلاب " پلیزنا پڑھئیے گا

    nice
    Teri ankhon uworiginal - انقلاب  " پلیزنا پڑھئیے گا

  3. #3
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: انقلاب " پلیزنا پڑھئیے گا

    acha likha hai

    eq2hdk - انقلاب  " پلیزنا پڑھئیے گا

  4. #4
    Join Date
    Apr 2011
    Location
    tanhao main
    Posts
    6,644
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1009 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474849

    Default Re: انقلاب " پلیزنا پڑھئیے گا

    :anyword:
    Bgxof - انقلاب  " پلیزنا پڑھئیے گا


  5. #5
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    31
    Posts
    2,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429507

    Default Re: انقلاب " پلیزنا پڑھئیے گا

    thanks..............

  6. #6
    Hidden words's Avatar
    Hidden words is offline "-•(-• sтαү мιηε •-)•-"
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Kisi ki Ankhon Aur Dil Mein .......:P
    Posts
    56,915
    Mentioned
    322 Post(s)
    Tagged
    10949 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474899

    Default Re: انقلاب " پلیزنا پڑھئیے گا

    agree
    suno hworiginal - انقلاب  " پلیزنا پڑھئیے گا
    575280tvjrzkx7ho zps19409030 - انقلاب  " پلیزنا پڑھئیے گاღ∞ ι ωιll αlωαуѕ ¢нσσѕє уσυ ∞ღ 575280tvjrzkx7ho zps19409030 - انقلاب  " پلیزنا پڑھئیے گا

  7. #7
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    Lahore
    Age
    29
    Posts
    2,089
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    1163 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474846

    Default Re: انقلاب " پلیزنا پڑھئیے گا

    nice one janab
    thanx for tag
    The KING Is BACK...

  8. #8
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    usa
    Posts
    526
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    307 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    6

    Default Re: انقلاب " پلیزنا پڑھئیے گا

    nice sharing..
    *Never choose me widout understanding &
    Never loose me becoz of misunderstanding** !!!

  9. #9
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    karachi
    Posts
    226
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    10 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    7

    Default Re: انقلاب " پلیزنا پڑھئیے گا

    nice
    sher187 - انقلاب  " پلیزنا پڑھئیے گا

  10. #10
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    Kallar Syedan
    Age
    29
    Posts
    1,928
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    0

    Default Re: انقلاب " پلیزنا پڑھئیے گا

    zaberdast g

Page 1 of 2 12 LastLast

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •