Results 1 to 1 of 1

Thread: سورة المدَّثِّر

  1. #1
    Join Date
    Apr 2011
    Location
    tanhao main
    Posts
    6,644
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1009 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474849

    Default سورة المدَّثِّر


    اسلام عليكم ورحمت الله وبركاته!

    سورة المدَّثِّر

    بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

    إِلَّا أَصْحَابَ الْيَمِينِ ﴿٣٩﴾

    مگر دائیں ہاتھ والے (39)
    تفسیر

    ٣٩۔١ یعنی وہ گناہوں کے اسیر نہیں ہوں گے بلکہ اپنے نیک اعمال کی وجہ سے آزاد ہونگے۔

    فِي جَنَّاتٍ يَتَسَاءَلُونَ ﴿٤٠﴾

    کہ وه بہشتوں میں (بیٹھے ہوئے) گناه گاروں سے (40)

    تفسیر

    ٤۰۔ ۱ فِي جَنَّاتٍ ، اصحاب الیمین سے حال ہے ۔ اہل جنت بالاخانوں میں بیٹھے، جہنمیوں سے سوال کریں گے۔

    عَنِ الْمُجْرِ+مِينَ ﴿٤١﴾ مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ+ ﴿٤٢﴾ قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ ﴿٤٣﴾ وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ ﴿٤٤﴾

    سوال کرتے ہوں گے (41) تمہیں دوزخ میں کس چیز نے ڈاﻻ (42) وه جواب دیں گے کہ ہم نمازی نہ تھے (43) نہ مسکینوں کو کھانا کھلاتے تھے (44)

    تفسیر

    ٤٤۔۱نماز حقوق اللہ میں سے اور مساکین کو کھلانا حقوق العباد میں سے ہے مطلب یہ ہوا کہ ہم نے اللہ کے حقوق ادا کیے نہ بندوں کے۔

    وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ ﴿٤٥﴾


    اور ہم بحث کرنے والے (انکاریوں) کا ساتھ دے کر بحﺚ مباحثہ میں مشغول رہا کرتے تھے (45)

    تفسیر

    ٤٥۔١ یعنی کج بحثی اور گمراہی کی حمایت میں سرگرمی سے حصہ لیتے تھے۔

    وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ ﴿٤٦﴾ حَتَّىٰ أَتَانَا الْيَقِينُ ﴿٤٧﴾

    اور روز جزا کو جھٹلاتے تھے (46) یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی (47)

    تفسیر

    7 یقین کے معنی موت کے ہیں ، جیسے دوسرے مقام پر ہے وَاعْبُدْ رَ+بَّكَ حَتَّىٰ يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ ﴿ الحجر٩٩﴾

    فَمَا تَنفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِينَ ﴿٤٨﴾
    پس انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے گی (48)

    تفسیر


    ٤٨۔١ یعنی جو صفات مذکورہ کا حامل ہوگا، اسے کسی کی شفاعت بھی فائدہ نہیں پہنچائے گی، اس لئے کہ کفر کی وجہ سے محل شفاعت ہی نہیں ہوگا، شفاعت تو صرف ان کے لئے مفید ہوگی جو ایمان کی وجہ سے شفاعت کے قابل ہونگے۔
    اللہ کی طرف سے شفاعت کی اجازت بھی انہی کے لیے ملے گی نہ کہ ہر ایک کے لیے
    Last edited by ~arzoo~; 11-03-2012 at 04:18 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •