سیدنا ابو درداء نے فرمایا کہ تاجدار مدینہ صلي الله تعالي عليه وآله وسلم نے فرمایا مجھ پر جمعہ کے دن درود پاک کی کثرت کرو کیونکہ یہ یوم مشہود ہے اس میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔ جو بندہ مجھ پر درود پاک پڑھے اس کی آواز مجھ تک پہنچ جاتی ہے، وہ بندہ جہاں بھی ہو ہم نے عرض کیا یارسول اللہ صلي الله تعالي عليه وآله وسلم کیا آپ کے وصال شریف کے بعد بھی آپ تک درود پاک پڑھنے والوں کی آواز پہنچے گی فرمایا ہاں بعد وصال بھی سنوں گا، کیونکہ اللہ عزوجل نے زمین پر انبیاء علیہم السلام کے اجسام مبارکہ حرام کر دئیے ہیں یعنی ہمیشہ صحیح و سلامت رہتے ہیں۔
(آب کوثر ص 85 )
تاجدار مدینہ صلي الله تعالي عليه وآله وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص کسی پریشانی میں مبتلا ہو وہ مجھ پر درود پاک کی کثرت کرے کیونکہ درود پاک پریشانیوں، دکھوں اور مصیبتوں کو لے جاتا ہے رزق بڑھاتا ہے اور حاجتیں بر لاتا ہے۔
(نزہتہ الناظرین ص 31)