Results 1 to 5 of 5

Thread: برسی :حبیب جالب

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default برسی :حبیب جالب



    برسی :حبیب جالب

    دل کی بات لبوں پر لا کر اب تک ہم دکھ سہتے ہیں
    ہم نے سنا تھا ، اس بستی میں دل والے بھی رہتے ہیں
    ایک ہمیں آوارہ کہنا ، کوئی بڑا الزام نہیں
    دنیا والے دل والوں کو اور بہت کچھ کہتے ہیں
    وہ جو ابھی اس راہ گزر سے چاک گریباں گزرا تھا
    اُس آوارہ دیوانے کو جالب ، جالب کہتے ہیں




    مشہور انقلابی شاعر حبیب جالب اٹھائیس فروری انیس سو اٹھائیس کو بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے۔ ۔ حبیب جالب نے پندرہ سال کی عمر سے ہی شاعری کرنا شروع کر دی تھی۔ جالب نے اپنی شاعری رومانوی غزلوں سے شروع کی۔ ان کی کئی ابتدائی غزلوں میں عاشقانہ انداز جا بجا جھلکتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
    جب چلے آئے چمن زار سے ہم
    التفاتِ گل تر یاد آیا
    تیری بیگانہ نگاہی سرشام
    یہ ستم تابہ سحر یاد آیا
    ہم زمانے کا ستم بھول گئے
    جب ترا لطفِ نظر یاد آیا



    لیکن رومانوی دنیا کے اس مسافرکو جلد ہی یہ احساس ہوگیا کہ ادب صرف کسی حسینہ کی خوب صورتی کی مدح سرائی کرنا نہیں ہے اور نہ شاعری کا مطمع نظر کسی دلربا کے تبسم کے تذکرے میں زمین و آسمان کی قلابے ملانا ہے اور نہ ہی لفظوں کے تانے بانے صرف کسی مہ جبیں کے کرشماتی روپ کی نقشہ کشی کے لئے بنے جانے چاہییں۔
    جالب کے خیال میں ادب ایک سماجی ذمہ داری ہے۔ اس انقلابی شاعر کی نظر میں ادب ایک بہت بڑا ہتھیار ہے، جسے ظلم، جبر، افلاس، جنگی جنون، فرقہ واریت اور مذہبی جنونیت کے خلاف استعمال کیا جانا چاہیے۔جالب کی شاعری میں جابجا ظلم کے خلاف لڑنے اور باطل سے ٹکرانے کی دعوت دی جاتی ہے۔ وہ ہر ایسے قانون کے خلاف نظر آتے ہیں، جس کی بنیاد جبر، امارت اور تکبر پر ہو۔



    یہ اہل حشم ،یہ دارا و جم، سب نقش برآب ہیں اے ہمدم
    مٹ جائیں گے سب پروردۂ شب اے اہل وفا رہ جائیں گے ہم
    ہو جاں کا زیاں پر قاتل کو معصوم ادا کیا لکھنا
    ظلمت کو ضیاء صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا

    ۔ ان کی نظموں کے پانچ مجموعے برگ آور، سر مقتل، عہد ستم ، ذکر بہتے خون کا، گوشے میں قفس کے منظر عام پر آئے۔ عوام کے حقوق کے لئے نعرہ بلند کرنے والے حبیب جالب انیس سو ترانوے میں خالق حقیقی سے جاملے۔ان کی وفات کے سولہ برس بعد ان کی خدمات کے عوض حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں نشان امتیاز کا اعزاز دیا گیا۔



    گنتی کی چند شعاعوں سے اندھیرا نہ جائے گا
    شب کا حصار توڑ کوئی آفتاب لا
    ہر دور میں رہا ہوں میں لوگوں کے درمیاں
    میری مثال دے، کوئی میرا جواب لا
    حبیب جالب

    خدا مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انکے درجات بلند کرے آمین !





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Re: برسی :حبیب جالب

    نمونہ کلام






    دیپ جس کا محلات ہی میں جلے
    چند لوگوں کی خوشیوں کو لے کر چلے
    وہ جو سائے میں ہر مصلحت کے پلے
    ایسے دستور کو، صبح بےنور کو
    میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا

    میں بھی خائف نہیں تختہ دار سے
    میں بھی منصور ہوں کہہ دو اغیار سے
    کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے
    ظلم کی بات کو، جہل کی رات کو
    میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا

    پھول شاخوں پہ کھلنے لگے،تم کہو
    جام رندوں کو ملنے لگے،تم کہو
    چاک سینوں کے سلنے لگے ،تم کہو
    اِس کھلے جھوٹ کو، ذہن کی لوٹ کو
    میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا

    تم نے لوٹا ہے صدیوں ہمارا سکوں
    اب نہ ہم پر چلے گا تمھارا فسوں
    چارہ گر میں تمہیں کس طرح سے کہوں
    تم نہیں چارہ گر، کوئی مانے، مگر
    میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا






    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  3. #3
    Hidden words's Avatar
    Hidden words is offline "-•(-• sтαү мιηε •-)•-"
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Kisi ki Ankhon Aur Dil Mein .......:P
    Posts
    56,915
    Mentioned
    322 Post(s)
    Tagged
    10949 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474899

    Default Re: برسی :حبیب جالب

    very nyc work SQ
    beautifull sharing,thanx 4 sharing
    suno hworiginal - برسی :حبیب جالب
    575280tvjrzkx7ho zps19409030 - برسی :حبیب جالبღ∞ ι ωιll αlωαуѕ ¢нσσѕє уσυ ∞ღ 575280tvjrzkx7ho zps19409030 - برسی :حبیب جالب

  4. #4
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    31
    Posts
    2,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429507

    Default Re: برسی :حبیب جالب

    beautifull sharing,thanx 4 sharing orangeabli - برسی :حبیب جالب

  5. #5
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: برسی :حبیب جالب

    nice informative work

    eq2hdk - برسی :حبیب جالب

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •