Results 1 to 2 of 2

Thread: بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیدی

  1. #1
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    Kallar Syedan
    Age
    29
    Posts
    1,928
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    0

    Default بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیدی

    1f9ug6 - بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیدی

    بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیدی

    سچن ٹنڈولکر کی سویں سینچری بھی کام نہ آئی ، ایشیا کپ کے میچ میں بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی, بنگالی ٹائیگرز نے مقررہ 290 کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا.

    بھارت کےخلاف اننگز کے آغاز سے ہی بنگلہ دیش کے بلے باز بھارتی بائولروں پر چھائے رہے۔ بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے گرائونڈ کے چاروں جانب پر اعتماد اور جاندار شارٹس کھیلیں۔ تمیم اقبال نے 70، جہار اسلام 53، ناصر حسین 54، شکیب الحسن 49 ،مشف الرحیم 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس سے قبل بھارت کی جانب سے سنچ ٹنڈولکر اور گوتھم گھمبیر نے اننگز کا آغاز کیا۔ سنچ ٹنڈولکر نے بنگلہ دیش کےخلاف اپنی سویں سینچری سکور کر کے تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے 147 گیندوں کا سامنا کر کے 114 رنز بنائے تھے ۔ ان کو مشفق الرحیم نے آئوٹ کیا۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 66 جبکہ ایس کے رائینا نے 51 رنز بنائے۔ بھارت کے دیگر کھلاڑیوں میں گوتم گھمبیر 11، کپتان دھونی 21 آر جے شرما 4 جبکہ جدیجا بھی صرف 4 رنز ہی بنا سکے۔ ماسٹر بلاسٹر بلے باز سچن ٹنڈولکر کی شاندار سویں سینچری کے باعث بھارت نے بنگلہ دیش کو جیت کےلئے 290 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا لیکن ان کی سینچری بھی بھارتی ٹیم کے کسی کام نہ آسکی اور بائولروں کی خراب بائولنگ کے باعث بظاہر بنگلہ دیش جیسی کمزور ٹیم کے ہاتھوں بھارت ہار گیا

  2. #2
    Join Date
    Jul 2011
    Location
    Lahore-Pakistan
    Posts
    1,636
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    944 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474844

    Default Re: بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیدی

    aKashif bhai BD koi Kamzor team Nai Rahi
    Future Main behtreen team Sabit Ho ge
    sagar3 - بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیدی

    جانےکیسا رشتہ ہےمیرا اسکیذاتکےساتھ
    وہذرا بھیخاموشہوتوسانس ٹھہرسی جاتی ہے




Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •