ہملٹن ٹیسٹ: دوسری اننگز ، نیوزی لینڈ کے چار وکٹوں پر 65رنز



ہملٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 65 رنز بنا لیے۔جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 253 رنز پر آؤٹ ہو گیا ۔

ہملٹن میں جاری ٹیسٹ میں پروٹیز نے دو وکٹ کے نقصان پر 27 رنز کیساتھ دوسرے دن کا کھیل شروع کیا ۔تو میزبان کیویز کی طرح جنوبی افریقی بیٹسمین کی وکٹیں بھی پتوں کی طرح گریں ۔اے بی ڈویلئرز 83 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ مورنی مورکل 35 رنز ناٹ آؤٹ جبکہ پیٹرسن نے 29 رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک گلیپسی نے پانچ اور مارٹن نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔کیوی بیٹنگ بھی دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار ہے ۔نکول اور گپٹل ایک ایک ، میکولم پانچ اور ٹیلر سترہ رنز بنا کر پولین لوٹ چکے ہیں ۔ولیمسن 41 اور ڈینیل ویٹوری 0 پر کریز پر موجود ہیں ۔نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔