السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن (جمعہ کی) نماز کے لئے اذان دی جائے تو فوراً اللہ کے ذکر (یعنی خطبہ و نماز) کی طرف تیزی سے چل پڑو اور خرید و فروخت (یعنی کاروبار) چھوڑ دو۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو

O ye who believe! When the call is proclaimed to prayer on Friday (the Day of Assembly), hasten earnestly to the Remembrance of Allah, and leave off business (and traffic): That is best for you if ye but knew!

سورہ 62 سورہ جمعہ آیت 9

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ

بیشک اللہ اور ا س کے (سب) فرشتے نبیِ (مکرمّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجتے رہتے ہیں، اے ایمان والو...! تم (بھی) اُن پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو

Allah and His angels send blessings on the Prophet: O ye that believe! Send ye blessings on him, and salute him with all respect.

پارہ 22 سورہ 33 سورہ الاحزاب آیت 56

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ

حضرت سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:- ہر جمعہ کے دن مجھ پر دورد پاک کی کثرت کیا کرو بیشک میری امت کا درود ہر جمعہ کے دن مجھ پر پیش کیا جاتا ہے "قیامت کے دن" لوگوں میں سے میرے زیادہ قریب وہی شخص ہو گا جس نے "دنیا میں" مجھ پر زیادہ درود پڑھا ہوگا

السنن الکبری جلد 3 صفحہ 353 حدیث 5995

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ


جس شخص نے جمعہ کے دن اچھی طرح غسل کیا اور اول وقت مسجد گیا گویا اسنے اونٹ کی قربانی کی پھر جو شخص دوسری گھڑی گیا گویا اس نے گائے کی قربانی پیش کی پھر جو تیسری گھڑی میں گیا گویا اس نے سینگ والے دنبے کی قربانی کی پھر جو چوتھی گھڑی میں گیا وہ ایسے ہے جیسے اس نے اللہ کی راہ میں مرغی زبح کی اور جو پانچویں گھڑی میں گیا گویا اس نے اللہ کی راہ میں ایک انڈا خرچ کیا اور جب امام خطبہ پڑھنے کیلیے آ جاتا ہے تو فرشتے خطبہ سننے میں مشغول ہو جاتے ہیں

راوی: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ

ترمذی شریف جلد 1 کتاب الجمعہ حدیث 433

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ

جمعہ کا دن سب دنوں کا سردار ہے اور یہ ہفتہ واری عید کا دن ہے

مسند احمد ، ابن ماجہ

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ

جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی ہے جس میں جائز دعا قبول ہوتی ہے

بخاری و مسلم

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ

جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی ہے جس میں جائز دعا قبول ہوتی ہے

بخاری و مسلم
ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ

یہ گھڑی امام کے منبر پر بیٹھنے سے لے کر نماز جمعہ کے مکمل ہونے تک ہے

مسلم و ابو داؤد

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ

یا یہ گھڑی نماز عصر کے بعد غروب آفتاب تک اور بلخصوص اس کی آخری گھڑی ہے

احمد، ابو داؤد ، نسائی اور حاکم

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ

جمعہ کا دن گناہوں کی مغفرت اور بخشش کا دن ہے

بخاری شریف

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ

نماز جمعہ 1 جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک ہونے والئ صغیرہ گناہوں کی مغفرت و بخشش کا ذریعہ ہے

مسلم و ترمذی شریف

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ


اچھی طرح با وضو ہو کر نماز جمعہ میں حاضری دینا اور بغور خطبہ سننا اور خاموش رہنا مزید "3" دن کا کفارہ ہے

مسلم و ابو داؤد

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ

مسلسل تین جمعہ ترک کرنے والوں کے دلوں پر اللہ تعالی مہر لگا دے گا اور وہ لذت ایمان سے محروم ہو کر غفلت پسندوں میں شمار کیا جائے گا

مسلم، ابن ماجہ، نسائی، ابو داؤد و ترمذی شریف

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ

جمعہ کے دن نماز کے لیے آنے سے پہلے غسل کرنا چاہیے

بخاری و مسلم

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ

جمعہ کے دن بہترین صاف ستھرے بلخصوص سفید لباس پہن کر نماز کیلیے جانا چاہیے

ابو داؤد، مسند احمد، ترمذی شریف، بہیقی اور حاکم

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ

مسواک اور عطر

جمعہ کے دن مسواک اور خوشبو وغیرہ کا اہتمام کرنا چاہیے

مسلم و ابن ماجہ

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ

جمعہ کے دن فرشتے مسجد کے دروازے پر کھڑے ہو کر آنے والوں کو لکھتے رہتے ہیں اور جب امام منبر پر آ جاتا ہے تو وہ اپنے رجسٹر سمیٹ لیتے ہیں

بخاری و مسلم

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ

جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہونے کے بعد دو رکعت تحیتہ المسجد ادا کئے بغیر نہیں بیٹھنا چاہیے چاہے امام خطبہ ہی کیوں نہ دے رہا ہو

بخاری و مسلم

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ



دوران خطبہ دو آدمیوں کے درمیان زبردستی گھسنا اور تفریق پیدا کرنا کسی کو اپنی جگہ سے سرک جانے پر مجبور کرنا یا کسی کو اپنی جگہ سے اٹھا کر خود بیٹھنا درست و جائز نہیں ہے

بخاری و مسلم

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ

13 - •» جمعہ اسپیشل «•

دوران خطبہ احتباء "ہاتھوں کو دونوں گھٹنوں پر پکڑ کر" اس کے سہارے بیٹھنا منع ہے

ترمذی شریف

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ


صرف جمعہ کے دن روزہ رکھنا جائز نہین ہے البتہ اگر کوئی آگے پیچھے ایک دن پہلے یا بعد میں روزہ رکھے تو اس میں حرج نہیں ہے

بخاری و مسلم

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ

جو شخص جمعہ کے دن گردنیں پھلانگ کر آگے جاتا ہے اسے جہنم پر جانے کیلیے پل بنایا جائے گا

ترمذی شریف جلد 1 کتاب الجمعہ حدیث 446

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ



حضرت ابو ہریرہ رضی ا للہ عنہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:- "اگر امام خطبہ دے رہا ہو تو اس دوران اگر کسی نے کسی کو صرف اتنا کہا کہ چپ رہو تو بھی اس نے لغو بات کی"

ترمذی شریف جلد 1 کتاب الجمعہ حدیث 445

یہ حدیث حسن صحیح ہے

ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ


امام کا خطبہ دیتے ہوئے آنے والا شخص دو رکعت پڑھے

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ایک مرتبہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ کے رہے تھے کہ ایک شخص آیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کیا تم نے نماز پڑھی؟ اس نے کہا نہیںآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:' اٹھو اور پڑھو

ترمذی شریف جلد 1 کتاب الجمعہ حدیث 443
ღღღღღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღ