Results 1 to 2 of 2

Thread: چھ خوبصورت نصیحتیں

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    candel چھ خوبصورت نصیحتیں

    السّلام علیکم

    چھ خوبصورت نصیحتیں

    ایک دفعہ ایک شخص حضرت ابراہیم بن ادھمؒ کی خدمت میں حاضر ہوا اور
    :عرض کیا
    حضرت میں نے اپنے اوپر بہت ظلم کیا ہے مجھے کوئ نصیحت کیجئے تاکہ اسپر عمل کروں۔
    حضرت ابراہیم بن ادھمؒ نے فرمایا کہ اگر مجھ سے چھ خصلتوں کو قبول کرے تو اسکے بعد تو جو کچھ کرے گا تجھے نقصان نہیں پہنچے گا۔

    پہلی یہ ہے کہ جب تو گناہ کرے تو اللہ کی روزی نہ کھا ۔
    اس نے کہا جب رازق وہی ہے تو اور کہاں سے کھاؤں۔
    فرمایا یہ بات اچھی نہیں کہ آقا کی نافرمانی کرے اور پھر اسکی روزی کھائے۔

    دوسری یہ ہے کہ اگر گناہ کرنا چاہتا ہے تو اسکے ملک سے نکل جا۔
    اس نے کہا مشرق و مغرب اور شمال وجنوب سب کا مالک اللہ ہے آخر
    میں کہاں جاسکتا ہوں۔
    فرمایا یہ بات اچھی نہیں کہ تو اسی کے ملک میں رہے اور اسی کی نافرمانی کرے۔

    تیسری یہ ہے کہ جب توگناہ کرنا چاہےتو ایسی جگہ کر جہاں اللہ تجھ کو نہ دیکھے۔
    اس نے کہا اللہ ہر جگہ حاضروناضر ہے اور دل کی پوشیدہ باتوں کو بھی جانتا ہے۔
    ایسی جگہ کونسی ہے جہاں اللہ موجود نہ ہو۔
    فرمایا یہ بات اچھی نہیں ہے کہ تو اس کو حاضروناضر بھی جانے اور پھر بے دھڑک ہوکر گناہ کرے۔

    چوتھی یہ کہ جب ملک الموت تیری روح قبض کرنے آئے تو اس سے کہہ دے کہ مجھے توبہ کرنے کی مہلت دے۔
    اس نے کہا بھلا وہ میری بات کیوں قبول کرے گا۔ موت کا وقت تو مقرر ہے۔
    فرما یا اگرتم کو یہ اختیار نہیں کہ توبہ کے لئے مہلت حاصل کرلو تو اس وقت کو غنیمت کیوں نہیں سمجھتے اور ملک الموت کے آنے سے پہلے توبہ کیوں نہیں کر لیتے۔

    پانچویں یہ کہ جب تیرے پاس منکر نکیر آئیں تو ان کو اپنے پاس سے دور کردے۔
    اس نے کہا بھلا مجھ میں اتنی طاقت کہاں۔
    فرمایا اگر یہ طاقت نہیں تو ان کے سوالوں کے جواب دینے کے لئے اپنے آپ کو آمادہ کر۔

    چھٹی یہ کہ قیامت کے دن جب حکم ہوگا کہ گناہگاروں کو دوزخ میں لے جاؤ اس وقت کہنا کہ میں نہیں جاؤنگا۔
    اس نے کہا میرے کہنے کا کیا ہے وہ مجھے زبردستی گھسیٹ کر لے جائیں گے۔
    فرمایا اگر یہ حال ہے تو گناہ سے کیوں باز نہیں آتا۔

    اس شخص پر حضرت کی ان باتوں کا اسقدر اثر ہوا زار زار رونے لگا۔ یہاں تک کہ دل سے گناہوں کی سیاہی دور ہوگئ۔
    اسی وقت سچے دل سے توبہ کی اور مرتے دم تک اس پر قائم رہا۔

  2. #2
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,713
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Thanked
    10
    Rep Power
    21474862

    Default Re: چھ خوبصورت نصیحتیں

    سبحان اللہ

    جزاک اللہ خیر






    Last edited by ~Maliha~; 20-03-2012 at 07:38 AM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •