Results 1 to 6 of 6

Thread: Jonk Or Titliyan Se Iqtibas

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Jonk Or Titliyan Se Iqtibas


    ہم کیا ہیں؟ یہ جاننا شائید اتنا مشکل نہ ہو مگر یہ ماننا بہت مشکل ہے۔شیطان کے ساتھ بھی یہی ہوا۔عمر بھر کی ریاضت کے بعد اسنے ایک مقام حاصل کر لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک ایسی رکاوٹ عبور کر لی جو اسکی نوع کیلئے خواب سے بھی بڑھ کر تھی۔وہ خدا کے مقربین میں شامل ہو گیا۔یہاں اگر وہ یہ سمجھتا تھا کہ اسنے منزل کو پالیا تو وہ یکسر غلط تھا۔عشق کی راہوں پر کوئی منزل نہیں ہوتی۔صرف راستہ ہی راستہ ہوتا ہے اور راستہ بھی ایسا جو ہر قدم دشوار ہوئے جاتا ہے۔

    اسے بھی ایک ایسے ہی امتحان میں لا پھینکا گیا۔بنا سوچے سمجھے اطاعت کا حکم ہوا۔وہ مانتا تو اپنی سرشت سے غداری کا مرتکب ہوتااور نہ مانتا تو بغاوت کا۔مولانا روم فرماتے ہیں
    “When the Master places the spade in the hands of a slave
    The slave knows his meaning without being told.”

    شیطان کے ہاتھ میں بیلچہ (عقل،شعور، منطق، علم،پرکھ)تو مالک نے بہت پہلے تھما دیا تھا۔وہ قعرِ مذلت کا باسی تھا۔ایسے نگر کا باسی تھاجہاں ہر سمت گناہ،سیاہ کاریوں اور برائیوں کے غلغلے تھے۔ایسےمیں اسنے اپنے بیلچے کو استعمال کیااور اپنے لئے ایسی راہ تخلیق کی جو اسے سیدھی خدا تک لے آئی۔وہ ہزاروں برس تک عبادت کی جس بھٹی میں جل کر اس مقام تک پہنچا تھاوہ یکایک غیر متعلق ہو گئی۔اسے اپنا سارا مقام،ساری عبادت،ساری ریاضت غیر اہم نظر آنے لگی کیونکہ وہ اب ان ملائکہ میں بودوباش رکھتا تھاجنہیں گناہ کا احساس بھی چھو کر نہیں گذرا تھا۔جن کا ہر سانس بارگاہِ الہی میں شکر سے بھرا تھا۔وہ ایسے میں کیا کرتا؟اسکے دل میں اگر کوئی سوال بھی اٹھتاتو اسے خوف محسوس ہوتاکہ کہیں وہ گناہ کا مرتکب تو نہیں ہو رہا؟۔اور پھر اسے ایک امتحان میں ڈال دیا گیا۔امتحان بھی ایسا کٹھن کہ وہ ملائکہ جو خدا کے ہر حکم کو بلاچون و چرا بجا لاتے تھے وہ بھی سوال کرنے پر مجبور ہو گئے اور جن کے اعتراضات کو دور کرنے کیلئے خدا کو آدم کو ناموں کا علم دینا پڑا۔

    ایسے میں شیطان کیا کرتا؟اسکی سرشت، اسکی منطق، اسکا دل سب گواہی دے رہے تھے کہ یہ سجدہ اسے جائز نہیں ہے۔پر سجدہ نہ کرنے کا مطلب خدا کی حکم عدولی تھا۔یہی وہ مقام ہے جہاں شیطان کائنات میں اپنے مقام کو پہچان جاتا ہے۔وہ جو ہزاروں برس کی عبادت اور جستجو کے بعد بھی خود کو پہچان نہ سکا آج خود کو پہچان لیتا ہے اور جان جاتا ہے کہ خدا نے کیوں اسکی تخلیق کی۔اور بڑا دل چاہیے ہوتا ہے اس معرفت کیلئے بھی۔ہم میں سے کتنے ہیں جو اپنے اندر بیٹھے شر کو دیکھ لیتے ہیں۔اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہم اسے اپنے اندر سے کبھی نہ نکال پائیں گے (کہ یہ ہمارا اٹوٹ حصہ ہے) ہم پھر بھی آنکھیں بند کر لیتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ تقدس کی کسی موٹی سی ردا سے خود کو ڈھانپ لیں تاکہ نہ تو کوئی اور نہ ہی ہم خود اپنے اندر کے شر کو دیکھ سکیں۔

    مگر شیطان ہم سے بہادر نکلا۔اسنے خود کو جانا اور مان لیا۔وہ مسکرایا اور اپنی ساری عمر کی متاع کو مٹی میں ملا کر حکمِ خداوندی کے سامنے کھڑا ہو گیا۔ایک اور امتحان کی بھٹی میں جلنے کیلئے تیار ہو گیا۔خدا نے اسے مردود کہا تو وہ بے عملوں کی طرح ڈھے نہیں گیا۔اسنے خود کو پہچان کر نہ صرف مان لیا بلکہ اس مقصد کیلئے عمل پر بھی تیار ہو گیا۔

    خداوندِ تعالی نے اسے مہلت دی اور یوں یہ سارا کھیل شروع ہو گیا۔مجھے لگتا ہے کہ جب یہ ساری بساط لپیٹ دی جائے گی اور جنت و دوزخ کا فیصلہ ہو گا تو شیطان کو جہنم کے سب سے گہرے گڑھے میں ڈال دیا جائے گا اور اسکا عذاب سب سے سخت ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔پر پتہ نہیں کیوں مجھے یہ بھی لگتا ہے کہ وہ پھر بھی خدا کا شکر بجا لائے گا کہ خدا نے اسے وہ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائی جس کے لئے اسکی تخلیق کی گئی تھی۔

    ‘‘جونک اور تتلیاں’’ سے ایک اقتباس
    Last edited by Hidden words; 06-08-2012 at 08:18 PM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Hidden words's Avatar
    Hidden words is offline "-•(-• sтαү мιηε •-)•-"
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Kisi ki Ankhon Aur Dil Mein .......:P
    Posts
    56,915
    Mentioned
    322 Post(s)
    Tagged
    10949 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474899

    Default Re: ‘‘جونک اور تتلیاں’’ سے ایک اقتباس

    bohaaat umda
    suno hworiginal - Jonk Or Titliyan Se Iqtibas
    575280tvjrzkx7ho zps19409030 - Jonk Or Titliyan Se Iqtibasღ∞ ι ωιll αlωαуѕ ¢нσσѕє уσυ ∞ღ 575280tvjrzkx7ho zps19409030 - Jonk Or Titliyan Se Iqtibas

  3. #3
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: ‘‘جونک اور تتلیاں’’ سے ایک اقتباس

    bohat zabardast

    eq2hdk - Jonk Or Titliyan Se Iqtibas

  4. #4
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    31
    Posts
    2,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429507

    Default Re: ‘‘جونک اور تتلیاں’’ سے ایک اقتباس

    bohat khoob

  5. #5
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,713
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Thanked
    10
    Rep Power
    21474862

    Default Re: ‘‘جونک اور تتلیاں’’ سے ایک اقتباس

    hmmmmmmmmm

  6. #6
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474875

    Default Re: ‘‘جونک اور تتلیاں’’ سے ایک اقتباس

    very nice


    Ik Muhabbat ko amar karna tha.....

    to ye socha k ..... ab bichar jaye..!!!!


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •