نوجوان بولر محمد عامر کو معافی مل جانی چاہئے، وسیم اکرم



سابق کپتان وسیم اکرم بھی اسپاٹ فکسنگ کے سزا یافتہ محمد عامر کے ہمدرد بن گئے، کہتے ہیں کہ نوجوان بولر کے لئے اب معافی کے دروازے کھل جانے چاہئیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث محمد عامر اپنے کئے کی سزا بھگت چکے ہیں، اب انہیں معافی مل جانی چاہئے۔ سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ حکام اور حلقے محمد عامر کو معافی دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
__________________