Results 1 to 2 of 2

Thread: "مجھ کو ڈر ہے میری جاں"

  1. #1
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    Kallar Syedan
    Age
    29
    Posts
    1,928
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    0

    Default "مجھ کو ڈر ہے میری جاں"

    "مجھ کو ڈر ہے میری جاں"

    تومعصوم ہے ابھی ، ناداں ہے
    اپنے جوشِ محبت پہ نازاں ہے
    مجھ سے قلاش سے الفت ہے تجھے
    بس اسی بات پہ تو شاداں ہے
    *
    تو ناواقفِ آسائشِ دنیا ہے ابھی
    میرے چند لفظوں سے بہل جاتی ہے
    سمٹ کر میری افلاس زدہ باہوں میں
    تو خواب کی بگیا میں نکل جاتی ہے
    *
    تو بے خبر ہے محلوں کی حقیقت سے ابھی
    تجھ کو دولت و دینار کا اندازہ ہی نہیں
    اے میری الفت کا دم بھرنے والی
    تجھ کو مفلسئِ پیار کا اندازہ ہی نہیں
    *
    تجھ کو معلوم نہیں کہ چند سکوں کے عوض
    یہاں ہرجنس کا مول دیا جاتا ہے
    فقط چند اہلِ ہوس کی خوشی کی خاطر
    یہاں غیرتِ انسان کو تول دیا جاتا ہے
    *
    یہاں ہر شخص بکاری ہے ،ہرشخص خریدار
    کہیں علم کا سودا ہے ، کہیں جہل کا نیلام
    کہیں گفتار کے غازی ہیں ،کردار سے عاری
    کہیں عمل کے پرچم لیئے ،بےعمل امام!!!۱
    *
    تجھ سے کتنی حکایتِ دلسوز کہوں میں
    بہتر ہے یہی نالہِ جگر دوز کہوں میں
    *
    مجھ کو ڈر ہے میری جاں کہ یہ زردار زمانہ
    مثلِ یوسف تیرے حسن کی بولی نہ لگا دے
    اپنی ہوس کی دیوی کو خوش کرنے کے لئے
    تیری معصوم محبت کی نہ بھینٹ چڑھا دے
    *
    مجھ کو ڈر ہے میری جاں ، وہ دن نہ آئے
    کہ تو خود اپنے لبوں سے ترکِ اقرار کرے
    تجھ کو لگ جائے نہ کہیں زمانے کی ہوا
    مجھ سے روٹھ کے مجھکو زیست سے بےزار کرے

    تصوٓرعرفانی

  2. #2
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default Re: "مجھ کو ڈر ہے میری جاں"

    zabardast



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - "مجھ کو ڈر ہے میری جاں"

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •