Results 1 to 3 of 3

Thread: خوش مزاجی مجھ پہ میری بے دلی کا جبر ہے

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default خوش مزاجی مجھ پہ میری بے دلی کا جبر ہے


    خوش مزاجی مجھ پہ میری بے دلی کا جبر ہے
    شوق ِ بزم آرائی بھی تیری کمی کا جبر ہے

    کون بنتا ہے کسی کی خود ستائی کا سبب؟
    عکس تو بس آئینے پر روشنی کا جبر ہے

    خواب خواہش کا، عدم اثبات کا، غم وصل کا
    زندگی میں جو بھی کچھ ہے، سب کسی کا جبر ہے

    اپنے رد ہونے کا ہر دم خوف رہتا ہے مجھے
    یہ مری خود اعتمادی خوف ہی کا جبر ہے

    کار ِ دنیا کے سِوا کچھ بھی مرے بس میں نہیں
    میری ساری کامیابی بے بسی کا جبر ہے

    میں کہاں، اور بے ثباتی کا یہ ہنگامہ کہاں؟
    یہ مرا ہونا تو مجھ پر زندگی کا جبر ہے

    یہ سخن، یہ خوش کلامی در حقیقت ہے فریب
    یہ تماشا روح کی بے رونقی کا جبر ہے

    جس کا سارا حُسن تیرے ہجر ہی کے دم سے تھا
    وہ تعلق اب تری موجودگی کا جبر ہے

    شہر ِ دل کی راہ میں حائل ہیں یہ آسائشیں
    یہ مری آسودگی کم ہمتّی کا جبر ہے

    جبر کی تابع ہے ہر کیفیّت ِ عمر ِ رواں
    آج کا غم جس طرح کل کی خوشی کا جبر ہے

    کچھ نہیں کھُلتا مرے شوق ِ تصرّف کا سبب
    شوق ِ سیرابی تو میری تشنگی کا جبر ہے

    جو سخن امکان میں ہے، وہ سخن ہے بے سخن
    یہ غزل تو کچھ دنوں کی خامشی کا جبر ہے





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default Re: خوش مزاجی مجھ پہ میری بے دلی کا جبر ہے

    nice



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - خوش مزاجی مجھ پہ میری بے دلی کا جبر ہے

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











  3. #3
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    *In The Stars*
    Posts
    18,093
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1271 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474862

    Default Re: خوش مزاجی مجھ پہ میری بے دلی کا جبر ہے

    nice




    Yahi Dastoor-E-ulfat Hai,Nammi Ankhon,
    Mein Le Kar Bhi,

    Sabhi Se Kehna Parta Hai,K Mera Haal,
    Behter Hai...!!


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •