Results 1 to 9 of 9

Thread: Dusri Mout

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Dusri Mout


    دوسری موت

    میں زندگی سے ہار گیا،پر زندگی سے کون نہیں ہارتا؟اور میرے بھی قدم ایک بزدلانہ خودکشی کی طرف اٹھنے لگے،پر خود کشی کون نہیں کرتا؟صرف یہ تو نہیں ہوتا کہ آپ کی گردن ریل کی پٹری سے دور جا گرے یا لبوں کے کونے سے نیلی جھاگ نکلنے لگے تو آپ اس فرار کے مرتکب ہوتے ہو۔ایسا بھی تو ہوتا ہے کہ کسی ریل کے انتظار سے اکتا کر آپ کی روح دور جا گرے یا بس آنکھوں میں جلتے خواب کچھوے کی طرح کسی سخت خول میں چھپ جائیں۔اورکچھ خول دلدلوں سے مہربان ہوتے ہیں جن کے باسی اندر ہی اندر دھنستے چلے جاتے ہیں۔

    تو میری اس نفرت انگیز موت کے دوسرے دن وہ میری زندگی میں آئی(بہرحال میں سانس تو لے ہی رہا تھا اس لئے اسے زندگی کہنے میں کوئی حرج نہیں)۔میں نے مردوں کی بے پرواہ سرد مہری سے اسے نظر انداز کیا۔اسے یقین نہیں آیا۔وہ بہت خوبصورت ،بہت پاکیزہ،بہت معصوم تھی۔اس شب آئینے کے سامنے اسنے اپنا سراپا دیکھا،پھر بند آنکھوں سے سینے میں موجزن محبت کاسوچا اور ایک بہت بڑی بے یقینی اسکی روح میں در آئی۔

    موسم،وقت،گھرہر چیز میرے لئے ایک بے ڈھنگ سانچہ تھا ،میں جس میں ڈھلنا نہیں چاہتا تھا،مگر ایک صیاد ایسا مہربان بھی تھا جسکے زنداں کی دیواریں میری رفتار سے مجھ سے دور بھاگتی تھیں۔میں آزاد تھا ،جہاں چاہتا چلا جاتا مگر میرے چاروں طرف وہ زندان پھر بھی موجود ہوتا اور وہ زنداں محبت کا تھا۔اس معصوم لڑکی کی بے پناہ محبت کا۔رات کے دو بجے جب نیند سے بوجھل ہاتھوں سے اندھیرے میں اپنے گھر کا تالہ ٹٹول رہا ہوتا تو سامنے گھر کا دروازہ تھوڑا سا کھلتا اور روشنی کی لکیر میرا اکام آسان کر دیتی۔میں نے کبھی پلٹ کر اس دروازے کی طرف نہیں دیکھا تھا مگر مجھے یقین تھا کہ روشنی کی اس لکیر کے پیچھے دو آنکھیں ہیں جن میں کسی بیوقوف لڑکی نے بہت سا کاجل لگا رکھا ہے۔

    مرنے والے کبھی زندہ نہیں ہوتے اور جینے والے بہت دیر تک انہیں مردہ نہیں سمجھتے۔یہ بھی یہاں کا رواج ہے۔میری کہانی موت کے بعد کسی زندگی کی کہانی نہیں ہے۔میری کہانی ایک زندہ انسان کی کہانی ہے جسے ابھی یہ یقین کرنا ہے کہ کوئی مر بھی سکتا ہے۔

    وہ برسات کی ایک شام تھی جب میں کچھ بھیگتا ،کچھ بھاگتا اپنے گھر کے دروازے پر آیا اور جیبیں ٹٹولنے لگامگر چابی شاید کہیں گر گئی تھی۔میں وہیں گھر کی دہلیز پر بیٹھ گیا اور پشت دروازے سے لگا لی۔ایسے میں روشنی کی ایک لکیر مجھ پر پڑی جس کے پیچھے دو سیا ہ آنکھیں(جن پر گھنی پلکوں کا سایہ تھا)مجھے دیکھ کر مسکرا رہی تھیں۔میرے اندر بہرحال کوئی بچہ نہیں مچلا مگر ایک کسک جو کہیں دل کے اندر اٹھی۔اچانک ہوا کے تیز تھپیڑے سے وہ دروازہ چوپٹ کھلا اور بارش کا ایک ریلا اسکے کپڑوں کو بھگو گیا۔وہ یوں سکتے میں کھڑی تھی جیسے بیچ بازار کسی نے اسکی چادر کھینچ لی ہو۔اسنے تیزی سے دروازہ بند کر دیا اور میرے چہرے پر مسکراہٹ کھیلنے لگی۔

    وہ اس موسم کی سب سے بڑی بارش تھی اور میں یونہی گھنٹوں اس میں بھیگتا رہا۔میری آنکھیں اس بند دہلیز پر تھیں اور میرے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔کتنی بڑی شکست ہو گئی تھی موت کو۔میں مگر مسکرا رہا تھا ،کیونکہ میں زندہ تھا۔ہم اس مضحکہ خیز زندگی میں جہاں قدم قدم پر ہنسنا ،مسکرانا پڑتا ہے بھلا کیسے مر سکتے ہیں؟

    ہاں میں زندہ تھا اور مسکرا رہا تھا اس وقت جب گھنٹوں دروازے سے پشت ملائے میں اسکی دہلیز تکتا تھا،اس وقت بھی جب بارش کے پانی میں نہاتے بچوں نے مجھے حیرت سے دیکھا،اس وقت بھی جب محلے کے چند معزز افراد میرے گرد جمع ہوئے اور چند جوانوں نے اٹھا کر مجھے چارپائی پر لٹا دیا اور اس وقت بھی جب قبرستان کے کونے میں کھدی تازہ قبر میں مجھے ڈال دیا گیا۔ہاں میں بہت ہنس رہا تھا ،بڑے بڑے قہقہے لگا رہا تھا اور میں زندہ تھا۔مگر جب اسنے بے رحم یقین سے اٹی آنکھوں سے مجھے دیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور آنکھوں میں بھرا کاجل میرے چہرے پر اتر آیا ۔میرے قہقہے رک گئے اور۔۔۔۔۔ میں مر گیا۔

    جہاں موت پر ایسا محبت بھرا ماتم ہو ،اس دنیا میں بھلا کون زندہ رہ سکتا ہے؟

    سید اسد علی (اندھیروں کی کہانی)
    Last edited by Hidden words; 05-08-2012 at 09:56 PM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Hidden words's Avatar
    Hidden words is offline "-•(-• sтαү мιηε •-)•-"
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Kisi ki Ankhon Aur Dil Mein .......:P
    Posts
    56,915
    Mentioned
    322 Post(s)
    Tagged
    10949 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474899

    Default re: Dusri Mout

    very nyc
    suno hworiginal - Dusri Mout
    575280tvjrzkx7ho zps19409030 - Dusri Moutღ∞ ι ωιll αlωαуѕ ¢нσσѕє уσυ ∞ღ 575280tvjrzkx7ho zps19409030 - Dusri Mout

  3. #3
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default re: Dusri Mout

    bohat umda wah

    eq2hdk - Dusri Mout

  4. #4
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    31
    Posts
    2,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429507

    Default re: Dusri Mout

    very nyc 3 - Dusri Mout

  5. #5
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    Sky
    Age
    25
    Posts
    10,789
    Mentioned
    28 Post(s)
    Tagged
    4384 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474853

    Default re: Dusri Mout

    bhoot khub .........


  6. #6
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,780
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474887

    Default re: Dusri Mout



    Keep Sharing !!

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

    2m4ccw6 - Dusri Mout

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

  7. #7
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default re: Dusri Mout

    nich.
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - Dusri Mout

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


  8. #8
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default re: Dusri Mout

    thanx to all





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  9. #9
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,713
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Thanked
    10
    Rep Power
    21474862

    Default re: Dusri Mout

    no words

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •