Results 1 to 3 of 3

Thread: Folk Wisdom

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,780
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474887

    Default Folk Wisdom


    ہم سب کی طرف سے آپ سب کی خدمت میں سلام پہنچے۔معافی اور درگزر‘یہ ایک پھول کی مانند ہیں۔اس کے باعث انسان ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں اور یہ ُمعافی‘ انسانوں کے مابین کونیکٹیویٹی کا کام دیتی ہے۔جو لوگ معافی مانگنے سے محروم ہو جاتے ہیں وہ انسان کے درمیان رابطے اور تعلق کے پُل کو توڑ دیتے ہیں اور ایک وقت ایسا ضرور آتا ہے کہ ان کو خود کسی وجہ سے ان آدمیوں اور انسانوں کے پاس جانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے لیکن وہ پُل ٹوٹا ہوا ہوتا ہے۔اگر ہم ایک انسان سے کوئی زیادتی کرتے ہیں یا انسان کا کوئی گناہ کرتے ہیں اور پھر وہ انسان خدانخواستہ فوت ہو جاتا ہے یا برطانیہ یا کینیڈا جا کر آباد ہو جاتا ہے تو پھر ہمیں اس انسان کے پاس جا کر معافی مانگنے میں بڑی مشکل درپیش ہوتی ہے۔لیکن اگر ہم خدا کے گناہ گار ہوں اور ہمارا ضمیر اور دل ہمیں کہے کہ ُیار تو نے یہ بہت بڑا گناہ کیا ہے اور تجھے اپنے رب سے معافی مانگنی چاہیے‘‘تو اس صورت میں ہمیں سب سے بڑی آسانی یہ ہوتی ہے کہ ہمیں اپنے خدا کو کہیں جا کر ڈھونڈنا نہیں پڑتا‘تلاش نہیں کرنا پڑتا کیونکہ وہ تو ہر جگہ موجود ہے ۔
    اس لیے ہمارے بابے اس بات پر زور دیتے ہیں اور ہمارے بابا جی کہیں اکثر و بیشتر یہ کہا کرتے تھے کہُ ُانسان کے معاملے میں بہت احتیاط کیا کرواور کوئی ایسا گناہ یا غلطی کی سرذدگی سے بچا کروجو انسان سے متعلق ہو‘کیونکہ انسان سے کیے گئے گناہ یا ظلم کی معافی اس سے ملے گی۔اگر تم سے کوئی خدا کا گناہ ہو جاتا ہے تو یہ اور بات ہے‘وہ رحیم و کریم ہے اور ہر جگہ موجود ہے۔اس سے معافی کسی بھی وقت مانگی جا سکتی ہے۔اگر وہ انسان کھو گیا تو مارے جاؤ گے‘‘۔
    اشفاق احمد زاویہ ٣ صفحہ ٩٢ باب ١٦سے اقتباس
    Last edited by Hidden words; 05-08-2012 at 09:13 PM.

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

    2m4ccw6 - Folk Wisdom

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

  2. #2
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,713
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Thanked
    10
    Rep Power
    21474862

    Default Re: Folk Wisdom

    wah haqeeqat

  3. #3
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Re: Folk Wisdom

    Umdaa





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •