Results 1 to 4 of 4

Thread: شاہ اہل الله

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default شاہ اہل الله

    شاہ اہل الله ، شاہ ولی الله کے بھائی تھے - ایک رات اکیلے سفر کر رہے تھے انکو چاندنی رات میں دور ایک مسجد نظر آئ تو فجر تک مسجد میں رکنے کا ارادہ کیا - فجر کے وقت تک مسجد میں کوئی نمازی نہیں تھا - خیر انہوں نے اذان دی اور صفیں جو مسجد کے ایک کونے میں ڈھیر تھیں کھول کر بچھانا شروع کر دیں - اتنے میں ایک صف میں سے بہت بڑا سیاہ ناگ نکلا - حضرت شاہ اہل الله نے اپنی لاٹھی سے سانپ کا سر کچل دیا - نماز میں ان کے ساتھ کوئی نمازی شریک نہیں تھا لیکن جب انہوں نے نماز ختم کی تو اپنے ارد گرد جنات کا ایک ہجوم پایا - ایک سرکردہ جن بولا کہ آپ نے ہمارے ساتھی کا قتل کیا ہے اس لیے آپ پر شرعی حد نافذ ہوگی - شاہ صاحب کہنے لگے کہ بھائی میں نے تو آقا (ص) کے فرمان پر عمل کیا ہے جس میں آپ (ص) کا ارشاد ہے کہ موزی کو ختم کر دو قبل اس کے کہ وہ تمہیں ایذا پہنچائے - اس پر جنات میں مباحثہ شروع ہو گیا کہ اس فرمان کی حتمی تصدیق کون کرے گا ؟ ایک بزرگ جن نے کہا کہ مدینہ شریف میں آقا (ص) کے جید صحابی جن حضرت ظافر (رض) موجود ہیں یہ قضیہ ان کے پاس لے جایا جائے - جنات آنا" فانا" شاہ صاحب کو مدینہ شریف لے گئے - مسجد نبوی کے قریبی جنگل میں نشست ہوئی - شاہ صاحب کا مقدمہ پیش کیا گیا - حضرت ظافر (رض) نے فرمایا کہ میں خود اس مبارک محفل میں موجود تھا جب آقا (ص) نے یہ الفاظ فرمائے تھے - اس دلیل اور گواہی پر شاہ صاحب کو با عزت بری کر دیا گیا - علماء یہ تعلیم دیتے ہیں کہ اگر کوئی موزی جانور اچانک سامنے آئے تو اس کو تنبیہ کرنا چاہیے" اگر تم قوم جنات میں سے ہو تو غائب ہو جاؤ ورنہ مارے جاؤ گے" - اس واقعہ سے ایک اور بات ہوئی کہ شاہ اہل الله تابعین میں شمار ہونے لگے - ( تابعی ان ہستیوں کو کہتے ہیں جنہوں نے صحابہ کرام رضوان الله اجمعین کی زیارت کی ہو) -



    (ڈاکٹر فضل محمود کی کتاب لائف اینڈ ورکس آف شاہ ولی الله (رح) کے ایک ورق کا ترجمہ

  2. #2
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,713
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Thanked
    10
    Rep Power
    21474862

    Default Re: شاہ اہل الله

    Subhan Allah
    Jazak Allah khair

  3. #3
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474844

    Default Re: شاہ اہل الله

    Jazak Allah Taala khair

  4. #4
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    Kallar Syedan
    Age
    29
    Posts
    1,928
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    0

    Default Re: شاہ اہل الله

    jazakALLAH Khar

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •