Results 1 to 3 of 3

Thread: اردو ہے میرا نام میں "خسرو" کی پہیلی

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default اردو ہے میرا نام میں "خسرو" کی پہیلی


    اردو ہے میرا نام میں "خسرو" کی پہیلی
    میں "میر" کی ہمراز ہوں "غالب" کی سہیلی

    دکّن کے ولی نے مجھے گودی میں کھلایا
    "سودا" کے قصیدوں نے میرا حسن بڑھایا
    ہے "میر" کی عظمت کہ مجھے چلنا سکھایا

    میں "داغ" کے آنگن میں کھلی بن کے چمیلی
    اردو ہے میرا نام میں "خسرو" کی پہیلی

    "غالب" نے بلندی کا سفر مجھ کو سکھایا
    "حالی" نے مرووت کا سبق یاد دلایا
    "اقبال" نے آئینہ حق مجھ کو دکھایا

    "مومن" نے سجائی میرے خوابوں کی حویلی
    اردو ہے میرا نام میں "خسرو" کی پہیلی

    ہے "ذوق" کی عظمت کہ دیئے مجھ کو سہارے
    "چکبست" کی الفت نے میرے خواب سنوارے
    "فانی" نے سجاۓ میری پلکوں پہ ستارے

    "اکبر" نے رچائی میری بے رنگ ہتھیلی
    اردو ہے میرا نام میں "خسرو" کی پہیلی

    کیوں مجھ کو بناتے ہو تعصب کا نشانہ
    دیکھا تھا کبھی میں نے بھی خوشیوں کا زمانہ

    اپنے ہی وطن میں میں ہوں مگر آج اکیلی
    اردو ہے میرا نام میں "خسرو" کی پہیلی





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default Re: اردو ہے میرا نام میں "خسرو" کی پہیلی

    buhat khub



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - اردو ہے میرا نام میں "خسرو" کی پہیلی

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











  3. #3
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Mideast
    Posts
    5,915
    Mentioned
    213 Post(s)
    Tagged
    5074 Thread(s)
    Thanked
    176
    Rep Power
    10

    Default

    Umda

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •